مسلم لیگ ن یوسی53/17 کے راہنما و امیدوار سٹی کونسل محمد آصف مغل نے کہا ہے کہ انجینئر خرم دستگیر خان گوجرانوالہ کی پہچان ہیں
Posted on September 21, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن یو سی53/17 کے راہنما و امیدوار سٹی کونسل محمد آصف مغل نے کہا ہے کہ انجینئر خرم دستگیر خان گوجرانوالہ کی پہچان ہیں انکا وزیرر مملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری بننا اہل گوجرانوالہ کے لئے فخر کا باعث ہے ،گوجرانوالہ کی موثر اور بھرپور نمائندگی پر شہری انکے ممنون ہیں۔
پانچ سال میں ترقیاتی منصوبوں کے انبار لگا کر انہوں نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے، عوام کو ان سے بے حد توقعات وابستہ ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حلقہ سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی 65 سالہ محرومیوں کا صرف پانچ سال میں خاتمہ خرم دستگیر خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہوا۔
گوجرانوالہ میں انفراسٹرکچر کے حوالے سے مثالی کام ہوا ہے اور باقی ماندہ مسائل کے حل کے لئے عوام کو خرم دستگیر خان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی خدمت پر پختہ یقین رکھنے والے نمائندے ہی کامیاب ہوں گے۔