ایک سال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کر کے تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا: رانا بابر

 PML N

PML N

لاہور : صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایک سال میںریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کر کے تاریخ میں نیار یکارڈ قائم کیا ہے، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تیز رفتاری سے میگا پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔

توانائی کے منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا جا رہا ہےـشفافیت ،اعلیٰ معیار اور تیزرفتاری ہمارے تمام منصوبوں کے بنیادی ستون ہیںـ فیصل آباد میں رویائی مسعود ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کا سنگ بنیاد 28مئی کو رکھا جا رہاہےـچین کے تعاون سے ساہیوال میں 660 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے2 پلانٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی کو رکھا جائے گاـاسی طرح نندی پور پاورپراجیکٹ کا افتتاح 31مئی کو کیا جائے گا جس سے پہلے مرحلے میں 100میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

فیصل آبا د میں چین کے معروف گروپ رویائی کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل پارک کے قیام کا منصوبہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر کی پائیدار ترقی کے لئے انتہائیاہمیت کا حامل ہےـ اس منصوبے کی تکمیل سے روز گا ر کے لاکھوں نئے مواقع پیداہوںگے اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے گا ـچین کا گروپ انڈسٹریل پار ک میں 150 میگا واٹ کے 2 کوئلے سے چلنے والے پاو ر پلانٹس بھی لگائے گاـایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر بننے والے رویائی مسعود انڈسٹریل پارک کے منصوبے میں چین کا گروپ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔