گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما ملک سلیم مسلم لیگی رہنمائوں سلیم اللہ وڑائچ ،ڈاکٹر نصیر احمد انصاری ، حاجی شہزاد احمد نے وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ حلقہ پی پی 93کے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی انہوں نے گرجاکھ کے علاقہ محلہ رضا آباد میں عرصہ دراز سے پڑے ہوئے گندگی کے ڈھیروں کو موقع سے اٹھوانے پرایم پی اے کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ذاتی کوششوں سے عوام کے درینہ مطالبے کو پورا کیا گیا اس موقع پر ایم پی اے نے لوگوں کو یقین دلایا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے میں دن رات کوشوں رہوں گا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے اسسٹنٹ مینیجر اپریشنرسالٹ ویسٹ مینجمنٹ مزمل حسین کی کارکردگی کو سراہا۔