مصطفی آباد کی خبریں 3/11/2014

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نائب صدر عابد فضل چوہدری اور اس کی والدہ کے انتقال پر ان کی مغفرت

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نائب صدر عابد فضل چوہدری اور اس کی والدہ کے انتقال پر ان کی مغفرت کیلئے تقریب کا اہتمام، مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175 حاجی محمد افضل ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصورچوہدری کاشف نیاز، نائب مسلم لیگ ن قصور ملک خرم نصراللہ خاں، رانا منیر احمد، یٰسین میئو، ملک ماجد علی، اعجاز چوہدری، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد و عوام کی کثیر تعداد شریک ہے، علما کرائم خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر محمد جاوید، حافظ انیس، قاری بلال مجاہد، قاری محمد عمران ہاشمی اور حضرت مولانا حافظ محمد طاہر قصوری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نائب صدر عابد فضل چوہدری اور اس کی والدہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ حضرت مولانا حافظ محمد طاہر قصوری نے کہا کہ قیامت کے دن انسان کو ایک ایک نیکی کی قیمت کا احساس ہو گا ، اسلام میں حادثاتی موت کو شہادت کی موت قرار دیا گیا ہے، یقینََ عابد فضل چوہدری کی موت شہادت کی موت تھی اللہ نے ان کی مغفرت کر دی ہو گی، قیامت کے دن خلوص نیت سے کی گئی ایک نیکی بھی آخرت میں کامیابی کا سبب بن سکتی ہے، ہر انسان کو مرنے سے پہلے قیامت کے دن کی تیاری کرنی چاہئے،انہوں نے مزید کہا کہ عابد فضل چوہدری ایک خوش قسمت انسان تھا جس کی وفات پر ایک دینی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے اور لوگ اس کو اچھا الفاظ میں یاد کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت امام حسین محسن اسلام اورمحسن انسانیت ہیںآپ نے انسان کو عزت،صداقت،مروت،عفت،عدل،شجاعت وکرامت کا درس دیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حضرت امام حسین محسن اسلام اورمحسن انسانیت ہیںآپ نے انسان کو عزت، صداقت، مروت، عفت، عدل، شجاعت وکرامت کا درس دیا ،امام عالی مقام نے حق و باطل کے فرق کو واضح کر کے انسانیت کیلئے رہتی دنیا تک مثال قائم کر دی ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کے ذکرامام حسین عین عبادت ہے نواسہ رسول اﷲ سے محبت کرنا سنت رسول حکم خداوندی ہے،ہمیں اپنی زندگیوں کو اسوہ حسینی میںڈالتے ہوئے زیادہ سے ز یادہ متحد ہونا ہو گا،عشق رسول عشق حسین کے بغیر انسانی فلاح ناممکن ہے معرکہ کربلامیں سید الشہداء حضر ت امام حسین نے عزم واستقامت اور اتباع رسول اﷲکیساتھ حق و صداقت کا پرچم بلند رکھا،انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کی یادیں مناتی ہیںاور جو قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کوفراموش کر دیتی ہیں ،وہ لاشعوری طور پر زوال پذیر ہوجاتی ہیں ،

LALYANI News

LALYANI News