مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نو منتخب نائب صدر عابد فضل چوہدری کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کا اہتمام مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نو منتخب نائب صدر عابد فضل چوہدری کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کا اہتمام، تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز ، سنیئر نائب صدر حاجی سلیم شہزاد میئو، ایڈیشنل جزل سیکرٹری عمر فاروق بھٹہ،جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد ماجد، سیکرٹری اطلاعات چوہدری یٰسین میئو و عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں سرہالی کلاں میں امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں و نو منتخب نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ عابد فضل چوہدری کی طرف سے یوتھ ونگ تحصیل قصور کے عہدیداران کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔
افطار پارٹی کے موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے عابد فضل چوہدری کو نائب صدرحاجی سلیم شہزاد میئو کو سنیئر نائب صدر،عمر فاروق بھٹہ کو ایڈیشنل جزل سیکرٹری اطلاعات، چوہدری محمد یٰسین کو سیکرٹری اطلاعات، ملک محمد ماجد کو جوائنٹ سیکرٹری بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو تحصیل قصور میں فعال کر رہے ہیں آئندہ الیکشن میں یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ثابت ہو گا، ہم تنظیم سازی کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کیلئے کام کرنے والے پرانے کارکنان کو ترجیح دے رہے ہیں۔