میاں نوازشریف کرپشن کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے : رائو ناصرعلی خاں
Posted on June 5, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سینئرنائب صدر ، مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائوناصر علی خان میئو ، میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکر اور ایڈشنل جنرل سیکرٹری چوہدری آس محمد میئونے میاں محمد نوازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اور پارٹی ورکرز کے عزاز میں ظہرانہ دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف نے کرپشن کے خلاف اعلان جہاد کر کے عوام کے دلوں اپنے مقام اور بھی بلند کرلیا ہے ، آج پوری قوم میاں نوازشریف کے لئے دعا گوہے کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں کرپشن ، مہنگائی ، دہشت گردی ، بدامنی ، بدعنوانی ، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے خلاف جنگ میں کامیابی اور کامرانی عطا فرمائے۔
امتیاز علی شاکر نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت تمام صوبوں کے عوام کی محرمیوں کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد مسائل کے گردآب میں گھرے عوام کو خوشخبریاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ جب تک معشیت بحال نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا اسی لئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوزاشریف نے معشیت کی بحالی کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔