لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو دریاوں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال کو بہتر انداز میں مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دریاوں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔
ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کو فیالفور آگاہ کیا جائے، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ احتیاطی اقدامات قبل ازوقت اٹھائے جائیں اور منتخب نمائندے بھی انتظامیہ سے تعاون کریں، محمد شہباز شریف نی کہا کہ احتیاطی اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔