کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور اسی جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے محنتی ،شاف و شفاف اور عوامی جذبے سے سرشار نمائندوں بلدیاتی انتخابات میں سامنے لائیں ہیں اور انشا اللہ عوامی تائید و حمایت کے ذریعے کامیابی کے بعد شہر کراچی کے ہر گلی اور محلے میں عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا ئیں گے ،مسلم لیگ (ن) کے کارکنان عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں اور بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کو کامیاب بنا نے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) PS-120شاہ فیصل ٹائون یوسی 14کے تحت صدیق گوٹھ میں بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی 14 شاہ فیصل ٹائون سے مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار برائے چیئر مین عبدالرحمن ،وائس چیئر مین یاسر بلوچ، جنرل کونسلر خالد بلوچ سیکریٹری وحید گل پٹھان بھی موجود تھے اس موقع پر صدیق گوٹھ کے علاقہ معززین جن میں محمد اقبال بلوچ ،محمد ابراہیم بلوچ ،ماسٹر عبدالرحمن ،سٹھی بلوچ ،محمد اسلم بلوچ ،اکبر بلوچ ،مہراب بلوچ ،استاد قاسم بلوچ،ماما ملنگ بلوچ،ماما اسلم ،نوید بلوچ ،لعل ماما بابل بلوچ ،ریاض بلوچ ،سعید بلوچ ،غفار جوگی،مامر بلوچ ،سراج بلوچ ،حماد بلوچ نے مسلم لیگ نے کے اُمیدواروں کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے علاقہ عوام کی جانب سے مسلم لیگی اُمیدواروں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلا یا کہ کامیابی کے بعد علاقائی مسائل کا خاتمہ اور عوامی زندگی میں خوشحالی لانے کے لئے اپنی جدو جہد کو تیز کرکے علاقوں کو ترقی سے ہمکنار کرینگے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ شہر قائد کا آئندہ میئر مسلم لیگ(ن) کا ہوگا ہم نے شہر کو دہشت گردی سے نجات دلا یا اور شہر کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے۔