لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے 67 سابق ناظمین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ دیہات کو اختیارات دیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔لاہور میں ناظمین کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فنڈز نہیں دیے جاتے ان کا کام قانونی سازی ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو ملک بھر میں سادگی کو فروغ دیں گے۔ تھانہ کچہری کلچر کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پاس گزشتہ 5 سال کے دوران وزیر اعظم سے زیادہ فنڈز تھے لیکن عوام کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حدیث ہے کہ مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر بلدیاتی نظام بحال کریں گے۔