مسلم لیگ (ق) کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

 PML-Q

PML-Q

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے خلاف اپوزیشن کی احتجاجی آواز میں شدت آتی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ قائد اعظم نے تو اس ضمن میں اعلان کر دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے موجودہ ممبران کے ہوتے ہوئے وہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کی چالیس بار نشاندہی کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کا جو کھیل کھیلا وہ سب بے نقاب ہو چکا ہے۔

اس لئے دوسری جماعتیں بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ممبران کے مستعفی ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے نئے ممبران کا تقرر کیا جائے۔