ہارون آباد کی خبریں 16/11/2014

مسلم لیگ (ن)ریاض سعودی عرب کے صدرخالد رانااور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمر اعوان

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)ریاض سعودی عرب کے صدرخالد رانااور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمر اعوان کی زیر قیادت وفد کی گورنر ہائو س لاہور میں ملاقات میں اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور علاقہ ضلع بہاولنگر و ہارون آباد کے لیے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹس نصب کر کے صاف پانی کی فراہمی کے عزم کا اظہار کر کے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی اہمیت اجاگر کی گئی وفد میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنماء چوہدری محمد یوسف جٹ ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع بہاولنگر کے صدر راجہ شاہد مسعود جنجوعہ ،چوہدری کاشف اور سینئر صحافی یاسر ندیم چوہدری شامل تھے ۔مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمر اعوان نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورکو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیااور سعودری عرب میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام اور پاکستان کمیونٹی کے اسکول کی تعمیر کے حوالہ سے پاکستانیوں کے مطالبات پیش کیے ،راجہ شاہد مسعود ،کاشف چوہدری اور یاسر ندیم چوہدری نے ہارون آباد کے عوام کو پینے کے صاف پانی کے حوالہ سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان مسائل کو نہایت توجہ سے سنا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کاوش بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے علاقہ ہارون آباد میں پینے کے صاف پانی کے مسئلہ کے حل کے لیے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا اور کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بنیادی ضروریات بشمول پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو قرار دیا اور کہا کہ پینے کے صاف پانی فراہم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا اس سلسلہ میں بھر پور حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس پر عملدآمد کے ذریعے عوام کو پانی فراہم کیا جائے گا ۔
……………………………..
…………………………….
ہارون آبا د کی تعمیر وترقی کے مشن اور شہر کی بحالی کے مشن کے لیے مسلم لیگ(ضیائ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ہارون آبا د کی تعمیر وترقی کے مشن اور شہر کی بحالی کے مشن کے لیے مسلم لیگ(ضیائ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے اور پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ (ضیائ) پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کی کاوشیں رنگ لانے لگیں ۔ہارون آباد کی سڑکات کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز اجراء ہونے کے بعد سڑکات کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کی فنڈز اجراء ہونے کے بعد سڑکات کی معیاری تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز اجراء ہونے کے بعد سڑکات کی معیاری تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا گیا ابتدائی مرحلہ میں شہر کی اہم سڑکات بنگلہ روڈ تا گلاب علی روڈ منصوبہ مالیت 49لاکھ روپے ،ڈاکٹر ہدائت اللہ تا ماسٹر مجید بلدیہ کالونی روڈ براستہ میلاد چوک 37لاکھ روپے ،چوک فوارہ ایم سی ہائی سکول تا پل نہر فور آر براستہ دھوبی گھاٹ ،مدینہ مسجد روڈ ،99سکس آر روڈ 19لاکھ روپے ،اور 173سیون آر چک میٹل روڈ 32لاکھ روپے کی گرانٹ کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں ان منصوبہ جات کے اجراء سے ہارون آباد کے شہریوں کے دیرینہ مطالبہ کو عملی پذیرائی حاصل ہوئی ہے شہریوں مستنصر حسین بائو ،محمد اشرف ہوٹل والا ،محمد عرفا ن نذیر ،محمد ایوب ،محمد اکبر ،محمد شعیب ،طالب حسین نے محمد اعجاز الحق ایم این اے ،چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے اور وائٹل گروپ کی تعمیروترقی کی سیاست کے اس عملی اظہار اور مثال کو سراہتے ہوئے ایسے منشور پر عمل کی سیاست کا ثبوت قرار دیا ہے ۔
……………………………..
…………………………….
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ملک محمد افضل غوری اور محمد امجد غوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ملک محمد افضل غوری اور محمد امجد غوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے جھگڑالوبچے کا روپ اختیار کر لیا ہے اور اپنی ناکامیوں سے زچ ہو کر مخصوص ذہنی کیفیت میں مبتلا ہوگئے ہیں نواز شریف سمیت ہر اس شخص کے بارے میں غیر معیاری گفتگو کرتے ہیں جن سے وہ اتفاق نہیں کرتے ان کی گفتگو اخلاق اور معیار سے گری ہوئی ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ رقص و سرور کی محفل جس کو وہ دھرنا کہتے ہیں اخلاقیات کا جنازہ نکالا جاتا ہے ۔عمران خان کے ذہن میں ہو گا کہ 30نومبر کی دھمکی کے زیر اثر حکومت بھاگم بھاگ ان سے مذاکرات کے لیے لپکے گی اور جاڑے کی شدت سے پہلے انہیں اپنانام نہاد منادی دھرنا ختم کرنے کے لیے راستہ مل جائے گا ہم میاں برداران سے اپیل کرتے ہیں عمران خان 30نومبر کو جو سانپ نکالنا چاہتے ہیں نکال ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کا ڈول اگر ڈالنا ہی ہے تو 30نومبر کے بعد اس پر غور کیا جائے دراصل عمران خان اور اس کے حواری خوفزدہ ہیں کہ اگر موجودہ حکومت چین کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد پر کامیاب ہو گئی تو اگلے الیکشن میں ہماری ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔
……………………………..
…………………………….
مسلم لیگ (ضیائ) کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی ا ے مورخہ 21نومبر گورنمنٹ ڈگری کالج ہارون آباد
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ضیائ) کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی ا ے مورخہ 21نومبر گورنمنٹ ڈگری کالج ہارون آباد میں پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے امتحان میٹرک 2013میں نمبروں کے میرٹ کی بنیاد پر طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے تقریب میں پرنسپل ،سٹاف سمیت طالبات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی تعلیمی بہتری کے سلسلہ میں ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کی علاقہ میں متحرک کردار کے حوالہ سے لیپ ٹاپ کی جلد از جلد تقسیم اسی سلسلہ کی نمایاں کڑی ہے ۔

Governer ,PML N

Governer ,PML N

Governer ,PML N

Governer ,PML N