کراچی(جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف دہشت گرد بنانے کی فیکٹریاں بند کردیں ،مسلم لیگ (ن)کی قیادت ان دہشتگردوں کی سرپرستی اور فنڈنگ کرتی ہے۔
شکار پو ر میں ہونے والیشکارپور میں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے اندر بم دھماکے پر اپنے رد عمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ نے کہا کہ جیکب آباد اور شکارپور میں دھماکے ہزارہ برادری پر حملوں کا تسلسل ہیں، سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے،محبت اور امن کا پیغام دیتی ہے ، سندھ میں پیروں اور مزاروں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے۔
شرجیل میمن نے ن لیگ پر الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ کی دہشتگرد عناصر کی سرپرستی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ جیسے لوگ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کو سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔