مسلم لیگ ق کے رہنماء نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کسانوں اور غریبوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ لاہور میں حافظ آباد سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جھوٹے مقدمات اور انتقامی کارروائیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے والے ساتھی مسلم لیگ ق کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہمارے دور حکومت میں پنجاب کے عوام خوشحال تھے اورامن و امان کی صورتحال بہت بہتر تھی پورے صوبے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام ہوئے۔ چوہدری پرویز الٰہی سے کار بنانے والی کمپنی کے ایم ڈی نے بھی ملاقات کی۔