پنڈ داد خان: موٹروے پر کوسٹر الٹ گئی، 20 مسافر زخمی

Pind Dad Khan

Pind Dad Khan

پنڈداد خان (جیوڈیسک) موٹروے پر بھیرہ انٹر چینج کے قریب ایک کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی کوسٹر نارنگ منڈی سے پنڈ دادن خان آ رہی تھی۔

کوسٹر بھرہ انٹر چینج کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کو اونگھ آ گئی اور کوسٹر الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں بھیرہ کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ زخمی مسافروں میں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔