لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی کے حملوں میں تیزی آ گئی، پنجاب میں مزید تینتیس افراد موذی مچھر کا نشانہ بن گئے۔ معتدل موسم سے ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ڈینگی سے مزید تینتیس افراد شکار ہونے سے پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد سات سو اٹھارہ ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے موزوں ترین ہے اس لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔