پنجگور میں فائرنگ کے دو واقعات، ایک شخص جان بحق تین زخمی

Pnjgur

Pnjgur

پنجگور (جیوڈیسک) پنجگور کے علاقے خداد ابادان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جان بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقے خدا ابادان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ظہیر احمد اور سمیر احمد کو شدید زخمی کر دیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا، جہاں سمیراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ جان بحق ہونے والا سمیراحمدبی این پی کے رہنما کفایت بلوچ کا بھتیجا ہے۔ خداابادان میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔