پنجگور(جیوڈیسک) پنجگور کے علاقے خداابادان میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قافلے کے قریب دھماکاہوا،تاہم ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق بی این پی عوامی کے جنرل سیکرٹری اسد اللہ بلوچ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پنجگور سے نواحی علاقے خداابادان جارہے تھے۔
کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسد بلوچ اور دیگر رہ نما بھی محفوظ رہے۔