پنجگور میں کارکن کے قتل کیخلاف کوئٹہ میں بی این پی کے زیر اہتمام مظاہرہ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پنجگور میں پارٹی کارکن کے قتل اور 2 کارکنوں کو زخمی کرنے کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے کی قیادت پارٹی نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کی۔

مظاہرے کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے پنجگور میں پارٹی کے کارکن سمیر بلوچ کی شہادت اور 2 بلوچ فرزندوں کو شدید زخمی کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو قتل کرکے بی این پی کو قومی و جمہوری جدوجہد سے دور رکھا جا رہا ہے۔