پنجگور : سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ 3 اہلکار جاں بحق، حملہ آور ہلاک

Panjgur

Panjgur

کوئٹہ (جیوڈیسک) پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر فا ئرنگ کے نتیجہ میں3 اہلکار جاں بحق ہو گئے، جوابی کارروائی میں حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم میں فرنٹیئرکور کی پٹرولنگ ٹیم ایک چیک پوسٹ سے دوسری کی جانب روانہ ہو رہی تھی کہ اچانک مسلح افراد نے ان پر فا ئر نگ کر دی، فائرنگ سے نائیک مختار، سپاہی اول خان اور لائنس نائیک تصور جاں بحق جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حا لت میں کمبائن ملٹری اسپتال کوئٹہ منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلہ کے دوران حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا، حملہ آور سے اسلحہ بر آمدبھی بر آمد کر لیا گیا جبکہ ایف سی اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔