پنجگور میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Panjgur

Panjgur

پنجگور (جیوڈیسک) پنجگور میں نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے دو راکٹ چتکان کے علاقے میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کئے گئے۔

دو راکٹ چتکان کے علاقے رخشاں ندی کے قریب گر کر پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جس کے بعد قریب موجود سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے فائرنگ کر دی تاہم نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔