پنتسویں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ سیالکوٹ میں جاری

Boxing Champion Ships

Boxing Champion Ships

سیالکوٹ (جیوڈیسک)35 ویں نیشنل باکسنگ چیمپئین شپ سیالکوٹ جاری ہے۔ ایونٹ کی ٹائٹل فائٹ کل ہو گی۔ سیالکوٹ جوشیلے مقابلوں میں تیسرے روز لائٹ فلائٹ ویٹ میں سندھ کے جہانزیب نے فاٹا کے کھلاڑی کو شکست دے کر پہلے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

دوسرے سیمی فائنل میں پاک آرمی کے محمد نعمان نے نیوی کے باکسر کو ناک آٹ کر دیا۔ نیوی کے محمد ناصر نے سندھ کے باکسر کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فیصلہ کن مقابلے منگل کو شیڈول ہیں۔