آئی او سی نے پی او اے کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دے دیا

Olympic

Olympic

پاکستان (جیوڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا نے حکومتی سرپرستی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے والی فیڈریشنز کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پی او اے کے صدر سید عارف حسن کو لکھے گئے خط میں آئی او سی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے فروری دوہزار بارہ کو ہونے والے انتخابات کے نتائج تسلیم کرتی ہے۔

جہاں بین الاقوامی نمائندوں کی موجودگی میں سید عارف حسن کو پی او اے کا صدر منتخب کیا گیا۔ آئی او سی کا مزید کہنا ہے کہ پانچ جولائی کو ہونے والے انتخابات کی حمایت کرنے والے اولمپک موومنٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔

جو افسوسناک ہے۔ آئی او سی نے اس خط کی نقل وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کو بھی بھیجنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وفاقی وزیر نے لوزان میں قائم آئی او سی کے ہیڈ کوارٹرز میں اس حوالے سے بریفنگ دینے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔