لاہور (محمد ریاض) گزشتہ روز حلقہ فکرو فن کے تحت فلک پہما ادیب اور شاعر احمد ندیم قاسمی کی نویں برسی کے موقع پر ایک تنقیدی نشست ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کے کاشانہ ادب پر منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف شاعرہ شہناز مزمل نے کی۔ حمد و ثناء کے بعد ڈاکٹر ریاض چوہدری نے احمد ندیم قاسمی کے فکرو فن پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ وہ مخزن فکرو فن اور منبع علم و کمال تھے۔
ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وقار نسیم وافق نے کہا کے آنہوں نے اپنے ادبی جریدےفنوں کے زریعے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔ جاوید اختر جاوید نے کہا کہ وہ جامع الکمالات شاعر اور کثیر الجہات شاعر تھے۔ وہ نہ صرف شاعر تھے بلکہ شعر کے پارکھ اور شاعر گر تھے۔
ان کی افسانہ نگاری اور شاعری ادب کی معراج ہے۔ صدر محفل شہناز مزمل کہتی ہیں کہ احمد ندیم قاسمی اپنے اندر ایک انجمن اور ادارہ تھے۔ ان کے تنقیدی مضامین اور اثالیب جدید تحریک میں معاوں رہے اور آسمان ادب پر جگمگاتے رہیں گے۔