گجرات کی خبریں 24/04/2016

Speech

Speech

گجرات (جی پی آئی) شاعر مشرق علامہ اقبال نے اسلامی فکر کی تشکیل جدید کے حوالے سے روشنی کے دیپ جلائے ہم علامہ اقبال کوصرف ایک شاعر کے بطور پہنچانتے ہیں مگر وہ بہت بڑے سماجی ریفارمر تھے اور جدید فلاحی اسلامی ریاست کی تشکیل چاہتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر منعقدہ نشست پاکستانیوں کے فکری مرشد اور رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطبات اقبال کی روشنی میں ریاست کو فکری بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ ممتاز دانشور اور چیئرمین سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم افتخار بھٹہ نے کہا کہ فکر اقبال جامد نہیں ہے بلکہ یہ اجتہاد کے ذریعہ فکر اسلامی کو معروض کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں رہنمائی کرتا ہے تاکہ نشاة ثانیہ کی تاریخ کو دوبارہ دہرایا جا سکے۔ علامہ اقبل نے اسلام کو مسلمانوں کی اندرونی قوت قرار دیتے تھے ہم اقبال سے اپنی بھر پور عقیدت کے باوجود اُنکے حقیقی فکری گوشوں اور نظریاتی کی گہرائی کو سمجھنے میں قاصر رہے ہیں۔ ہم نے عصر حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے روایت اور قدامت پسندانہ سوچوں کو تبدیل نہیں کیا ہے۔ ممتاز سماجی اور سیاسی رہنما سید باقر رضوی نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے خطبات میں اُمت مسلمہ کے نظریاتی بحران کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی ہے اور اُن مسائل کو اسلام میں تصور اجتہاد سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے کبھی افکار اقبال سے استفادہ کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ کیونکہ انہوں نے اسلامی مساوات کے ذریعہ غریبوں کے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے۔ جسکی وجہ سے یہاں پر شدید طبقاتی اور نظریاتی انتشار پایا جاتا ہے۔ انھوںنے کہا کہ فکر اقبال کا پیغام ہے قوم کو حقیقی اقبال اور فکر اقبال سے متعارف کروایا جائے تاکہ شعور آگہی کے ذریعہ فلاحی ریاست قائم کی جا سکے۔ اقبال نے افکار سر سید سے استفادہ کرتے ہوئے علیحدہ اسلامی ریاست کے تصور کو اُجاگر کیا۔ نے کہا کہ عصر حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے علامہ اقبال سے خطبات اقبال سے فکری رہنما کی حاصل کرنی چاہئے ہیں۔ اس خوبصورت فکری نشست میں
شرکت کی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) حضرت قاضی سلطان محمود آوانی کے عرس مبارک کے سلسلہ میں موضع بنگیال میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ عرس مبارک کی محفل کی صدارت صاحبزادہ منصور آوانی نے کی۔ خصوصی خطاب پروفیسر علامہ محمد فاروق نوری نے کیا۔ یہ محفل حاجی میاں خاں کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ چوہدری امجد خاں بشیر احمد’ عبدالرحمن’ محمد یعقوب’ محمد رمضان’ ملک عاشق اعوان’ و دیگر نے شرکت کی۔ محفل میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہزاروں مریدین آوان شریف بھی شریک ہوئے۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اور حاضرین کو لنگر کھلایا گیا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممبر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی رانا ثاقب مشرف ناز نے کہا ہے کہ جشن گجرات کے سلسلہ میں عظیم الشان نیزہ بازی اور کبڈی کے مقابلہ جات کروا کر ڈی سی او گجرات نے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور ثابت کیا ہے کہ وہ عوامی آفیسر ہیں جو عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ‘ تحصیل سپورٹس آفیسر ساجد حسین و دیگر منتظمین کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ اُمید کرتے ہیں کہ جشن گجرات کی طرح کھیلوں کے فروغ کیلئے کام جاری رہے گا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت سید آصف رضا نقوی آف پیس ٹریولز نے کہا کہ پیس ٹریولز میں عازمین حج کیلئے خصوصی کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ کاروان مالک اشتر کے پلیٹ فارم سے عازمین حج کی خدمت کیلئے کام ہو رہا ہے۔ مناسب پیکیج سے عازمین حج کو سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سیٹھ لطیف صراف کی اہلیہ محترمہ اور ممتاز نوجوان کاروباری و سماجی شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف کی والدہ محترمہ جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں کی محفل آج 24 اپریل بروز اتوار کو صبح 10 مسجد پیر حبیب اللہ شاہ مسلم آباد میں پڑھا جائے گا ۔جبکہ اجتماعی دعا ٹھیک 11 بجے ہو گی۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔
…………………………
گجرات(جی پی آئی)ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی اے میجر (ر) معین نواز اور مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود کے ہمراہ جلالپور جٹاں بائیپاس روڈ، شادیوال روڈ اور شہباز شریف پارک کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ جلالپور جٹاں بائی پاس روڈ کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تعمیراتی کام کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی او روڈز کو ہدایت کی کہ وہ خود کام کی نگرانی کریں اور مقررہ اسٹینڈرڈ کے مطابق میٹرل کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ شہری دیر تک اس منصوبہ سے استفادہ کر سکیں۔ شہباز شریف پارک کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تعمیراتی کام، شجر کاری اور گرائونڈ کا معائنہ کیا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف پارک گجرات کے عوام کے لئے حکومت پنجاب کا تحفہ ثابت ہوگا ، گوجرانوالہ ڈویژن کے سب سے بڑے پارک سے گجرات کے ساتھ گوجرانوالہ ، وزیرآباد اور سیالکوٹ کے شہری بھی مستفید ہو سکیں گے۔ شادیوال روڈ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے دوران اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سیوریج نالوں کی تعمیر موسم برسات کے آغاز سے قبل مکمل کی جائے تاکہ نکاسی آب کے ساتھ سٹرک کو بھی نقصانات سے محفو ظ رکھا جا سکے۔ ایم پی اے میجر (ر)معین نواز اور مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی حکومت گجرات میں ہر شعبہ میں بہتری کے لئے بھرپور وسائل فراہم کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سٹی روڈز منصوبہ، اور دیگر پراجیکٹس کی تکمیل سے مسلم لیگ ن عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے سرخرو ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گورنمنٹ پرائمری سکولز رنیوال سیداں کواپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سکول میں نئے بلاک کے تعمیر کے لئے ضلعی حکومت 3لاکھ روپے کے فنڈز دیگی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی اے میجر(ر) معین نواز کے ہمراہ سکول کے دورہ کے موقع پر کیا، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ تعلیم اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پہلے ہی گورنمنٹ پرائمری سکول رینیوال سیداں کو 2لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کر چکے ہیں جبکہ سکول کی اپ گریڈیشن کے لئے تین کمروہ اور برآمدے پر مشتمل نئے بلاک کی تعمیر کے لئے مزید تین لاکھ روپے جلد فراہم کر دیے جائیں گے ، تعمیراتی منصوبہ کی تکمیل کے لئے اہل دیہہ بھی وسائل فراہم کریں گے جس کے فوری بعد سکول کو اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ نئے بلاک کی تعمیر کے لئے موجود اراضی کو فوری محکمہ تعلیم کے نام انتقال کرایا جائے ۔ انہوںنے سکول کی سربراہ اور دیگر اساتذہ کو ہدایت کی کہ یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکول جانے کی عمرکے تمام بچوں کا داخلہ یقینی بنایا جائے۔ ایم پی اے میجر(ر) معین نواز نے کہا کہ فروغ تعلیم حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اہل دیہہ کے مطالبہ پر سکول کو جلد اپ گریڈ کرکے مڈل تک کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ محکمہ تعلیم کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لئے حکومتی توقعات پر پورا اترے گا۔ رینوال کے مکینوںنے پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن پر حکومت پنجاب، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)آئی ایل ایم کالج ،این سی بی اے گجرات کیمپس اورویکلی گجرات ایکسپریس کے زیراہتمام دوسرے آرٹ اینڈ کرافٹ میلہ کے دوسرے دن ممتازصنعت کار،سیاستدان اورگجرات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فرینڈزگروپ کے سرکردہ رہنما الحاج محمدافضل گوندل مہمان خصوصی تھے۔آئی ایل ایم کالج کے پرنسپل سیدسلمان حیدر،ایونٹ آرگنائزرمحمدیوسف بھٹہ ،کنٹرولرامتحانات شہزادافتخاربٹ ،سینئرٹیچرعثمان ذوالفقار،حافظ عبدالقادر اوردیگرسٹاف نے مہمان خصوصی کاپرجوش استقبال کیا۔انتظامیہ کی جانب سے ایونٹ کوآرڈی نیٹرمس نایاب گل نے مہمان خصوصی کوپھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔مہمان خصوصی الحاج محمدافضل گوندل نے تمام سٹالزکاتفصیل سے دورہ کیااورسٹال ہولڈرطلباو طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔الحاج افضل گوندل نے کئی سٹالزپرسٹال ہولڈرزکی خواہش پر اپنے تاثرات بھی تحریرکیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)دوسرے آرٹ اینڈکرافٹ میلہ کے دوسرے روزمہان خصوصی الحاج محمدافضل گوندل نے سٹالزکادورہ کرتے ہوئے وہاں موجودسٹال ہولڈرزاور نوجوان طلبا وطالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل ہی اب پاکستان کی اگلی وارث ہے۔انہوںنے کہامعاشرے میں تین طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ایک وہ جوبنک بیلنس اکٹھاکرنے ،کوٹھیاںپلاٹ فیکٹریاںبنانے اوراپنی اگلی نسلوںکیلئے جائزناجائزطریقے سے دولت جمع کرنے میں مشغول رہتے ہیں،دوسرے وہ لوگ ہیں جوصرف جائزطریقے سے محنت کرکے اپنی روزی کماتے ہیںاورطویل جدوجہدکے بعدخوشحالی سے ہمکنارہوتے ہیں اورتیسرے وہ لوگ ہوتے ہیں جوصرف دوسروں کیلئے سوچتے ہیں،دوسروںکیلئے آسانیاںپیداکرنے اورانہیں تکلیف سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں،ان کااپناکچھ نہیں ہوتاوہ صرف دوسروںکیلئے سوچتے اوردوسروں کیلئے ہی کماتے ہیں۔یہ لوگ عظیم ترین لوگ ہوتے ہیں جواﷲکے خاص بندے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاآئی ایل ایم کالج اوراین سی بی اے نے نوجوانوںکی سرپرستی اورحوصلہ افزائی کاسلسلہ شروع کرکے بلاشبہ ایک اعلیٰ مقصدکے حصول کی کوشش کی ہے۔میری کوشش اوردعاہے کہ یہ نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کوصرف اورصرف تعمیری اورمثبت سرگرمیوں میں استعمال کرنے میں کامیاب ہوں اوران میں فرسٹیشن کوختم کرسکیں۔الحاج افضل گوندل نے اس موقع پرنمائش میں شریک سٹال ہولڈرنوجوانوںکیلئے دس ہزارروپے کے انعام کااعلان کیاجونمائش کے آخری دن تمام سٹال ہولڈرزمیں تقسیم کیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات سے ٹرانسفر ہونیوالے ڈی ایم او احمد رضا سراء کے اعزاز میں جمخانہ گجرات میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ تھے جبکہ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار خان، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، نورالعین، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر، سیکرٹری جمخانہ عدنان خان و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے احمد رضا سراء کی بطور ڈسٹرکٹ مانیڑنگ آفیسر اور بطور قائمقام ڈی او سی خدمات کو سراہا۔ انہوںنے کہا کہ احمد رضا سرا نے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے منوایا ہے اور انکے لئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور دیگر افسران نے بھی احمد رضا سراء کی خدمات کو سراہا۔ واضع رہے کہ احمد رضا سرا کو حکومت پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر خانپور تعینات کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)میاں محمد اقبال مظہر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںنے ہمراہ محمد طارق تحصیل فوڈ انسپکٹر کھاریاں جی ٹی روڈ کھاریاں کا دورہ کیا ۔ دوران چیکنگ جی ٹی روڈ کھاریاں پر واقع گورمے بیکرز اینڈ سویٹس کھاریاں کو چیک کیاگیا ۔ جہاں پر ایکسپائر مٹھائیاں پائی گئیں۔ علاوہ ازیں تاریخ تیاری اور تاریخ ایکسپائری کئی کھانے والی چیزوں پر درج نہ تھی اور بعض پر کٹنگ پائی گئی۔ باسی سلاد برائے فروخت موجود تھا۔ کئی ملازمین کے ہیلتھ کارڈنہ تھے چنانچہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی بناء پر انتظامیہ گورمے بیکرز اینڈ سویٹس کھاریاں کو مبلغ 50,000/-روپے جرمانہ کیا جو کہ موقع پر وصول کرلیاگیا۔ اورانتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ احتیاط کریں ۔بصورت دیگر فوجداری مقدمہ درج کرادیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)نوجوان نسل کوبے راہ روی اورمنفی سرگرمیںسیمحفوظ رکھنے کے لئے کھیلوںکافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔صحت مندجسم کے ساتھ ساتھ صحت مندذہن صرف کھیلوںسے ممکن ہے۔مثبت ذہنی صلاحیتوںسے ہی ملک وقوم کی ترقی ہوسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیا سی سماجی شخصیا ت بابو احمدظہیر،بابو سرمد ظہیر،صا حبزادہ سید ضیا ء ا لنور،نا صر محموداللہ والے،لالہ محمدخلیل،خواجہ محمدشعیب،خاں آصف خاں،سعید گوندل ،ڈاکٹر رضا سلطان،محمداکرم،چوہدری محمدمنیرآف لالہ موسیٰ نے الفتح فٹ بال کلب کے زیراہتمام ساتویں محمدشریف ،طارق شریف آل پنجاب فٹ بال ٹورنا منٹ کے اختتام پرکھلاڑیوںمیںانعامات تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پرممتازسیا سی وسماجی رہنمابابو احمدظہیر،بابو سرمدظہیر،سید ضیاء النورشاہ،ناصر محموداللہ والے ،سعید گوندل،آصف خاں،لالہ محمدخلیل،خواجہ محمدشعیب ودیگرکھلاڑیوںمیںانعامات تقسیم کررہے ہیں۔فائنل میچ فرینڈزفٹ بال کلب وزیرآباد اوربابا کارگوفٹ بال کلب لاہورکے مابین کھیلا گیاجسمیںبابا کارگوفٹ بال کلب نے فرینڈزفٹ با ل کلب کودوصفرسے شکست دے دی۔ناصر محموداللہ والے نے بتا یا کہ پنجاب حکومت ضلعی سطح پر20اورڈویژن لیول پر40کھیلوںکے میدان بنانے اورکھیلوںکے فروغ کے لئے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)وزیرآبادکے عوامی سما جی اورسیا سی حلقوںنے شہراورگردونواح میںتجاوزات کی بھرمارپرتشویش کااظہار کیا ہے۔مین بازارمیںدوکانداروںکی تجاوزات دوکانوںکے آگے ناجائز تجاوزات ریڑھی بانوںکاپورے بازارکے درمیان قبضہ اوررہی سہیء کسرچنگ چی رکشہ نے پوری کردی ہے۔مین بازارسے ملحقہ بازاروںبکرگلہ،موتی بازار،برتن بازاراورلاہوری دروازہ میںٹریفک کی بھرماراورناجائز تجاوزات نے لوگوںکوزبردست مشکلات میںڈال رکھا ہے۔انجمن تحفظ حقوق عوام کے صدرافتخاراحمدبٹ،سیاسی وسماجی شخصیات ملک شکیل احمد،لالہ محمدخلیلہ،خواجہ محمدشعیب کونبسلراورانجمن اصلا ح اخلاق عامہ کے صدر شیخ صلا ح الدین نے مطا لبہ کیا ہے کہ مکین بازاراوراس سے ملحقہ بازاروںمیںچنگ چی رکشہ کاداخلہ ممنوع قراردیا جا ئے۔ٹی ایم اے نے مختلف چوکوںپرسنگل لگا رکھے ہیںجوصرفر نمائشی طورپرکام کررہے ہیں۔دوکانداروںنے اپنی دوکانوںکے آگے بھاری رقوم کے عوض تجاوزات بنوارکھی ہیں۔جس کی وجہ سے عورتوں،بچوںاوربزرگ افرادکوخریدوفروخت میںسخت دشواری کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن مقامی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے اورعوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔وکلاء چیمبرزکے باہربھی سیالکوٹ روڈپراوورہیڈبرج کے قریب گاڑیوںکی لمبی قطاریںہونے سے ٹریفک کانظام درہم برہم رہتا ہے۔موٹروے پولیس اورٹریفک پولیس والے اس برف توجہ نہیںدیتے اورمحض موٹر سائیکل نوجوانوںکو جرمانے کرنے تک محدودہیں۔علا وہ ازیں سرکلرروڈ،کالج روڈپرٹریفک کے ابترنظام نے طلبہ وطالبات کوپریشانی سے دوچارکررکھا ہے اورمٹی دھول سے لوگ سانس کی بیماریوںکاشکارہورہے ہیںجبکہ گلی کوچوںمیںصفائی کاانتظام بھی ابترصورتحال اختیارکرگیا ہے اورعملہ صفائی ہفتہ میںدویاتین دن گلیوںمیںصفا ئی میںصفا ئی کاکام کرتے ہیں۔گورنمنٹ مولانان ظفر علی خان پوسٹ گریج یٹ کالج کی گرائونڈ میںنالہ کاگندہ پانی کھڑے ہونے سے بھی بیماریاںپھیلنے کاخدشہ ہے۔ عوامی سما جی اورشہری حلقوںنے کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر)محمدآصف،ڈی سی او گوجرانوالہ محمدعامر جان اوراے سی وزیرآبادمحمدانوربریارسے تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل اورصحت وصفائی کے انتظام وانصرام کوبہتربنانے کامطالبہ کیا ہے ۔موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی مکھیوںمچھروںاورڈینگی مچھرکی افزائش زوروشور سے جاری ہے لیکن تاحال مکھی مچھروںکوتلف کرنے کے لئے کسی قسم کاسپرے نہ کرویاگیا ہے۔حلقہ کے ووٹران ایم این اے اورایم پی اے کی طرف دیکھ رہے ہیںکہ وہ کب انکے مسائل حل کروائینگے تاکہ وہ سکون واطمینان سے اپنی زندگیاںبسرکرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملتان کے حلقہ پی پی 201-202 سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی سے اس موقع پر ملک قادر نواز سانگی نے بھی ملاقات کی۔ ن لیگ کے سابق چیئرمین ملک عاشق راہ، چودھری تجمل حسین نمبردار، پیپلزپارٹی کے سابق ناظم چودھری سعید اور جاوید چودھری نے کہا کہ وہ عام آدمی باالخصوص ملتان اور جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات اور چودھری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت و دانش کے باعث پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ملتان میں جدید کارڈیالوجی سنٹر، چلڈرن ہسپتال، ڈینٹل کالج قائم کرنے کے علاوہ مثالی ریسکیو سروس فراہم کی، نئے کالج اور سکول بنانے کے علاوہ مفت تعلیم، مفت علاج کی سہولت دی، کسانوں کا زرعی ٹیکس ختم کیا، گندم کا دانہ دانہ خریدا، سستی بجلی، پانی فراہم کیا اور لائیو سٹاک کیلئے سہولتیں دینے کے علاوہ سینکڑوں کلومیٹر سڑکیں اور پل تعمیر کیے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مخدوم بابر، چودھری محمد بوٹا، محمد اصغر، چودھری عبدالغفور، ملک مصطفی اور محمد عثمان بھی موجود تھے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی جانب سے سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد اقبال چودھری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں معروف فلمی ہدایت کار سید نور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے سیکرٹری محمد امین، عبدالجبار، محمد شکیل، محمد اویس سمیت دیگر سماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔ محمد اقبال چودھری نے تقریب کے انعقاد پر پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کی جانب سے انہیں جو محبت و عزت دی جاتی ہے وہ اس کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ سید نور نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، نیک نیتی سے کام کیا جائے تو فلمی صنعت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان (نیازی ) کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن جماعتوں کے دباو میں پاناما لیکس کے انکشافات پر جوڈیشل کمشن تشکیل دے کر اپنی جان چھڑا لی ہے، اس سے مسئلے کے حل میں مدد ملے گی۔ سیاسی استحکام کے ساتھ وہ چہرے بھی بے نقاب ہوں گے جو اب تک چھپے ہوئے تھے۔ کارکنوں سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ کرپشن نے معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، عوام کو کرپٹ عناصر کو منظر عام پر لانا چاہیے اور ان لوگوں کا محاسرہ کیا جانا چاہیے، جنہوںنے کک بیکس اور کمشن سے قوم رقوم کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردیا ہے۔ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ کرپٹ عناصر کہاں کہاں ہاتھ صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمشن کی تشکیل میں حکومت نے جو قانونی حر بے استعمال کئے ہیں، اس سے حکومت پر دباو کم ہونے کی بجائے، مزید بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے، کیونکہ ان کے اقتدار میں رہنے سے قومی اداروں پر دباو رہے گا ۔ چونکہ ریکارڈ تو الیکشن کمشن اور ایف بی آر ہی نے دینا ہے، جو ان کے ملازمین گردانے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)انتہاپسندی ،دہشتگردی،فرقہ وارانہ تشدد اور کرپشن کیخلاف ملک گیر مہم کا آغاز آج چکوال سے کیا جائے گا۔سردار سورن سنگھ کے قتل پر مذہبی ،سیاسی جماعتوں کا خاموش رویہ پاکستانی عوام کیلئے تکلیف دہ ہے ۔پاکستان میں ترقی اور استحکام اسی وقت آئے گاجب پاکستان کے تمام شہریوں کو بلاتفریق تحفظ اور حقوق فراہم کئے جائیں گے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مذاہب کے قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر مولانا زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،مولانا مشتاق لاہوری،پادری عمانویل کھوکھر،سرداربشن سنگھ،ڈاکٹر رمیش کمار نے بھی خطاب کیا۔حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ملک سے انتہاپسندی ،دہشتگردی،کرپشن کیخلاف جدوجہد کررہی ہے اور 24اپریل کو چکوال سے ملک گیر مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سردار سورن سنگھ پاکستان کا ایک بہادر بیٹا تھا جو پاکستان کے نام پر قربان ہوگیا۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ انتہاپسندی ،دہشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ پوری قوم چاہتی ہے۔وزیر اعظم نے چیف جسٹس کو کمیشن کیلئے خط لکھ کر عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔کرپشن کے خاتمے کیلئے جنرل راحیل شریف نے جو قدم اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے۔سیاسی ،مذہبی قوتوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی صفوں سے کرپٹ عناصر کو نکال دیں ۔سردار بشن سنگھ نے کہا کہ سردار سورن سنگھ بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان میںا من کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ان کی خدمات پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اگر 24اپریل کو اپنا جشن ملتوی کردے تو اس سے پاکستان میں رہنے والے غیرمسلموں کو احساس تحفظ ملے گا۔مولانا ایوب صفدر نے کہا کہ محراب ومنبر کے وارث انتہاپسندی ، دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف پورے ملک کے اندر مہم چلائیں گے۔ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج چکوال میں ہونے والی پیغام امن کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل سردار سورن سنگھ کے قتل پرمذہبی اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی کوقابل مذمت قرار دیتی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 25اپریل کو اسلام آباد میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کا اہم اجلاس بلایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے حکومت کو بھجوائی گئی سفارشات میں واضح کیا گیا ہے کہ عورت کو مادر پدر آزادی حاصل نہیں، اسلامی حدو دو قیود کی پابند ہے۔اولاد کی تر بیت والدین کی ذمہ داری ہے۔ گھر کو پاکیزہ بنانا، شوہر اور خاندان کے بزرگان کا فرض ہے۔خاوند اپنی نسبی اولاد کی کفالت کا ذمہ دار ہے، بیوی کے لے پالک اور رضاعی بچوں کا نہیں۔دونوں میں اختلاف کی صورت میں صلح کے لئے قرآن کے مطابق دونوں خاندانوں میں سے ایک ایک حَکَم مقرر ہونا چاہیے ۔ روٹھی بیوی شوہر کے گھر میں رہے تو صلح کے امکانات زیادہ ہیں، نہ کہ دارالامان یا شیلٹر ہوم میں ۔ عورت کو بے راہ روی سے روکنا خاوند کی ذمہ داری ہے۔ شیلٹر ہوم میںخاتون کی اصلاح نہیں ہو گی۔ متنازع بل میں مرد کی کسی صورت میں حفاظت نہیں کی گئی ،بہن کو بھائی ،بیوی کوشوہر اور بیٹی کوباپ کو گھر سے نکالنے کی اجازت دینے سے معاشرہ بگڑکا شکار ہوگا ،خاتون کو شوہر سے الگ کرکے دارالامان ،شیلٹر ہوم یا حفاظتی سینٹر کی بجائے والدین یا بھائیوں کے ساتھ بھیجا جائے ۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کی طرف سے حقوق نسواں بل پر خط کے جواب میں وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی نائب صدرعلامہ نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے بھجوائی گئی سفارشات کی تفصیلات میں حقوق نسواں بل کی تمہید میں خواتین کے حسب منشاء آزادانہ کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کی شق کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اسلام عورت کو حسب منشاء آزادی کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اس کے لئے اسلامی حدود و قیود معین ہیں ۔جن کے اندر رہ کر خاتون معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے ۔بل کے مطابق متاثرہ فریق کے لئے خاتون کا لفظ ماں ،بیٹی ،بہن اور بیوی کے لئے استعمال کیا گیا ہے، اس قانون کے تحت باپ بیٹی کو ،بھائی بہن کو اور شوہر بیوی کو غلط ماحول میں جانے سے نہیں روک سکے گا جبکہ اولاد کی تر بیت والدین کی ذمہ داری ہے اور گھر کے ماحول پر نظر رکھ کر اس کو پاکیزہ بنانا، شوہر اور خاندان کے بزرگان کے فرائض میں شامل ہے ۔ہر شخص دائرہ اسلام میں آنے کے بعد اسلامی احکامات کا پابند ہے ،مادرپدر آزاد نہیں ۔بل میں زیر کفالت افراد کی تعریف پر وفاق المدارس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بیٹے کے لیے ماں کو حق حضانت دو سال ہے، اس کے بعد وہ باپ کے ہاں رہے گا جب کہ بل میں 12 سال کی عمر بیان کی گئی ہے جوکہ شریعت کے خلاف ہے ۔ شوہر کے ذمہ فقط اپنی نسبی اولاد کی کفالت ہے ،نہ کہ بیوی کے لے پالک اور رضاعی بچے یا جو بھی اسکے زیر کفالت ہو ں۔سفارشات میںیہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بل میں تشدد کی وضاحت نہیں کی گئی ، شوہر بیوی پر جنسی تشدد نہ کرے کی وضاحت ہونی چاہیے۔ حقوق نسواں بل کے مطابق حفاظتی نظام سے مراد قانون کے تحت قائم کردہ کمیٹی ،حفاظتی سینٹر اور دارالامان پر کہا گیا ہے کہ قانونِ اسلام کی بنیاد اصلاح پر ہے، نہ کہ تفریق اور دشمنی پر ۔اگر شوہر اور بیوی کے درمیان اختلاف ہو جائے تو سورہ النساء آیت 34/35 میں دونوں خاندانوں میں سے ایک ایک حَکَم مقرر ہونا چاہیے ۔ اورجھگڑے کی صورت میں اگر بیوی شوہر کے گھر میں رہے تو صلح کے امکانات زیادہ ہیں، نہ کہ دارالامان یا شیلٹر ہوم میں جانے سے۔نفسیاتی تشدد کے ضمن کی گئی ترمیم کے بارے میںکہا گیا ہے کہ شوہر کے فرائض میں شامل ہے کہ عورت کو بے راہ روی سے روکے اوربے مقصد گھر سے باہر نہ نکلنے دے ۔ حتیٰ کہ شریعت کے مطابق طلاق رجعی کی صورت میں بھی بیوی کو شوہر کے گھر رہنے کا حکم ہے تاکہ صلح کا امکان باقی رہے ۔اور اگر شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی گھر سے نکلے تو شریعت اسلامیہ اسکی اجازت نہیں دیتی اور احادیث میں ہے کہ فرشتے واپسی تک اس پر لعنت کرتے ہیں ۔بل کے مطابق پروٹیکشن آرڈر کے اجرا پر اعتراض کرتے ہوئے سفارشا ت میں بل کی اکثر شقوں کو غیر شرعی اور اسلامی خاندانی نظام کے منافی قراردیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ فقط تشدد کے ارادے پر سزا کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے ، اس قانون میں عورت کو ہر قسم کا مقدمہ دائر کرانے کی آزادی دینا غیر شرعی ہے ۔وفاق المدارس الشیعہ کی سفارشات میں واضح کیا گیا ہے کہ شیلٹر ہوم میں آزادی کی صورت میں حالات مزید خراب ہونگے، اس سے خاتون کی اصلاح نہیں ہو گی،برائی کے پھیلنے کے زیادہ امکانات ہیں۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ متنازع بل میں مرد کی کسی صورت میں حفاظت نہیں ہے ،بہن کو بھائی ،بیوی کوشوہر اور بیٹی کوباپ کو گھر سے نکالنے کی اجازت دینے سے معاشرہ بگاڑکا شکار ہوگا ، اصلاح نہیں ہوگی ۔سفارش میں کہا گیا ہے تشدد کی شکایت کی صورت میںخاتون کو شوہر سے الگ کرکے دارالامان ،شیلٹر ہوم یا حفاظتی سینٹر کی بجائے والدین یا بھائیوں کے ساتھ بھیجا جائے ۔تاکہ اس کی اصلاح بھی اور وہ محفوظ بھی رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبریں
بھمبر(جی پی آئی)زمیندار ہاوس بھمبر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف آزادکشمیر ڈاکٹر انعام الحق نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر نے جس طرح کھمبوں کی بندر بانٹ کو روکا اور ضبط کیا ان کا یہ اقدام قابل ستائش ہے بھمبر کے سیاسی ماحول کو بہتر بنانے میں اُن کا یہ اقدام قابل تحسین ہے اس طرح لا اینڈ آرڈر کو بہترکرنے میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں طارق فاروق کو بتانا چاہیے کہ وہ کب سے محکمہ برقیات کو کنٹرول کررہے ہیں سرکاری کھمبوں کو بطور رشوت لوگوں میں تقسیم کرنا جوکہ محکمہ برقیات کا کام ہے طارق فاروق کو چاہیے کہ بجائے انتظامیہ کوکہنا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے انہیں خود اپنا قبلہ ٹھیک کرنا چاہیے اور ماضی میں وہ جو غلطیاں کرچکے ہیں محض گیڈر بھیکیوں سے اب انتظامیہ پر دبائو ڈالنا اُن کے بس کی بات نہیں ہے ان کے لیڈر نواز شریف جوبوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور دیوار پر لکھا اب سب کو نظر آرہا ہے کہ اس ن لیگ کا کیا انجام ہونے والا ہے طارق فاروق نے جس طرح کشمیر کونسل کے فنڈز کی بندربانٹ شروع کررکھی ہے بدوں ٹینڈر لوگوں میں پیسے بانٹے جارہے ہیں کسی محکمانہ کاروائی کے بغیر لوگوں کو پیسوں کی تقسیم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نیب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اس پیسے کوجو کشمیر کونسل کا پیسہ ہے کو روکا جائے۔ بھمبر سے جاتلاں روڈ اور بھمبر سے کھمب تک کی سڑک طارق فاروق کے منہ پر طمانچہ ہے اور تعمیر وترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اُس نے 1کلومیٹر سڑک جو چاہ موچویاں اور کانگڑہ میں طارق فاروق نے دی وہ پیسہ یہاں بھی لگ سکتاتھا لیکن ان سڑکوں کی بہتری کے ساتھ ووٹ نہیں مل سکتے وہاں پر لوگوں سے پہلے ووٹ لینے کے وعدے لیے گئے اور پھر وہ سڑک دی گئی۔ طارق فاروق اور انوارالحق جس طرح حکومتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ہر طرح کے جال بچھائے جارہے ہیں اس وقت گلیوں، نالیوں ٹوٹیوں اور کھمبوں کی بندربانٹ جاری ہے لیکن بھمبر کے غیور عوام ان دونوں کے جال میں نہیں آئیں گے ایک بات تو لوگوں نے اپنے ذہنوں میں بٹھائی ہے کہ جس طرح آم کے پودے دوسالہ ہوتے ہیں اس طرح یہ دونوں بھی پانچ سال کے بعد اپنی مکروہ صورتوں کے ساتھ حلقہ 7 کے عوام کو دھوکہ دینے کے لیے آجاتے ہیں اب یہ دونوں ہر جنازہ ،فاتحہ خوانی اور بیمار پرسی کرتے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں یہ بات دعوئے کے ساتھ کہتا ہوں کہ الیکشن کے اگلے روز حلقہ 7 میں کوئی فوتگی ہوئی تو دونوں غائب ہوں گے جیسے کے کوئی سرسے ملا ہی نہیں یہ صرف لوگوں سے ووٹوں کے طلبگار ہیں ووٹ لینے کے بعد عیاشیاں میں مصروف عمل ہوجاتے ہیں انشاء اﷲ بھمبر کے غیور عوام ان دونوں کو ووٹ دے کر ان کی مزید عیاشوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ان دونوں نے ہر گھر میں بھوک پہنچادی ہے میرٹ کا سرعام قتل کرتے ہیں موجودہ الیکشن سٹیٹس گو اور نئے نظام کی جگ ہے موجودہ نظام جوکہ کھوکھلا ہوچکا ہے اب گرنے کے قریب تر ہے انہوں نے کہا کہ میں بھمبر کے عوام سے درخواست کرتا ہوں کے میرے ساتھ مل کر اس فرسودہ نظام کو جس میں صرف عوام کا استحصال کیا جاتا ہے کا خاتمہ کریں اور وہ نظام لائیں جس میں غریب کی عزت و وقار کو قائم رکھا جائے ، جنرل راحیل شریف نے جس طرح سب سے پہلے اپنے گھر کی صفائی کی ہے اب عوام کی نظریں اور ان کی خواہش ہے کہ اس طرح سیاستدانوں اور ملک کے اندر جوبھی کرپٹ لوگ موجود ہیں اُن کو بھی فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے ہم سب کا حامی و ناصر ہو اس موقع پر حاجی چوہدری محمد عبداﷲ چیف کوارڈی نیٹر تحریک انصاف ضلع بھمبر ، رووف کاشر ڈپٹی چیرمین ڈسپلنری کمیٹی اور انصاف یوتھ ونگ کے سٹی صدر سہل ساگر نونی سمیت درجنوںافراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر کے مشہور ہاتھی گیٹ کے سامنے مین ہول اوپر سے کھلا ہے جس سے عوام علاقہ اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جسکی وجہ سے حادثات معمول بن گئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے تفصیلات کے مطابق پرانی کچہری میں سامنے کھلا مین ہول کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں ہونے کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہیں اگر کوئی غریب آدمی محکمہ کے پاس جائے تو جواب متلا ہے کیا کریں فنڈز موجود نہیں اگر محکمو ں کے پاس فنڈز موجود نہیں ہے تو کروڑوں روپے کی گاریوں کہا ں سے چلتی ہیں جیالوں کو سیکمیں کدر سے مل رہی ہیں عوام علاقہ نے وزیراعظم ، چیف سیکرٹری اور کمشنر میرپور ڈویثرن سے از خود نوٹس لیکر بھمبر شہر کے اندر کھلے ہوئے مین ہولز کو بند کروائے تاکہ کوئی واقعہ پیش نہ آسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے راہنما چوہدری کلیم اﷲ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر میں بہت بڑی قوت بن چکی ہے عوام نے لیٹروں سے جان چھڑا لی ہے ن لیگ آئندہ حکومت بنانے کے خواب دیکھنے چھوڑ دے آئندہ آزادکشمیر میں حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی عنقریب سونامی کا ریلا آزادکشمیر میں داخل ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ سونامی آزادکشمیر کے ضمنی الیکشن میں داخل ہونے سے قبل ہی لیٹروں کو بھگا دے گا جس طرح حلقہ ایل اے 3 میرپور کے ضمنی الیکشن میں سونامی نے ایک بال پر 3 وکٹیں گرائی تھیں اس طرح حلقہ بھمبر سمیت پورے آزادکشمیر میں وکٹیں گرائیں گے اور مخالفین کے خواب کو چکنا چور کردے گے حلقہ بھمبر سے ڈاکٹر انعام الحق واضح برتری سے کامیا ب ہوں گے ڈاکٹر انعام الحق ہی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھا ئے ہوئے ہے باقی موسمی لیڈر ہیں جو صرف بارشوں کے سیزن میں آتے ہیں اور پھرغائب ہو جاتے ہیں ڈاکٹر انعام الحق ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں انشاء اﷲ عمران خان کے ویثرن اور بیرسٹر محمود کی قیادت میں کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ممبر جنرل کونسل مسلم لیگ ن چوہدری محمد امین برنالوی (ر) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، حاجی غلام رسول بجاڑ سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن تحصیل برنالہ، صدر یوسی برنالہ امانت علی، صدر یوسی ملاٹ محمد اقبال بٹ، ملک مشتاق کیکر، محمد صدیق گجر، محمد شبیر گجرشمالی ، ذوالفقار علی گجر اور چوہدری محمد یعقوب نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ظفر حسین مرزا ایڈووکیٹ کو ممبر کشمیر کونسل بنایا جائے اورکشمیرکونسل کے آمدہ انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ ان کو دیا جائے یہ ان کا حق بنتا ہے ہمارا سردار سکندرحیات، راجہ فاروق حیدر، چوہدری طارق فاروق اور شاہ غلام قادر سمیت قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ظفر حسین مرزا ایڈووکیٹ کو کشمیر کونسل کا رکن بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کی شاندار اننگز جاری ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بہت بڑا دھچکہ مغلورہ گائوں سے درجنوں افراد اپنے قبیلے سمیت پی ٹی آئی میں شامل ۔ شامل ہونے والوں میں راجہ محمد اقبال، راجہ محمد عمران، راجہ محمد رزاق، حاجی راجہ بشیر احمد، حاجی مقصود احمد، راجہ خلیل احمد، ماسٹر راجہ محمد اشرف، ماسٹر راجہ عاطف عظیم، نمبردار راجہ اعجاز احمد، راجہ زاہد حسین، راجہ ساجد علی، راجہ شکیل احمد، راجہ عبدالقدر، ماسٹر جواد بٹ نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور اور ڈاکٹر انعام الحق کی حمایت کرتے ہیں اور ڈاکٹر انعام الحق کو یقین دلاتے ہیں کہ مغلورہ گائوں سے پی ٹی آئی کو واضح برتری دلائیں گے اس موقع پر تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و امیدوار اسمبلی حلقہ بھمبر نے کہا ہے کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں بزرگوں اور نوجوانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں شکریہ اداکرتا ہوں کہا کہ ان کے حقوقکا تحفظ کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع بھمبر چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ قبل ازیں مورخہ 24 نومبر 2014 کو دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ بھمبر سے مشتہر آسامیاں معلم القران در گریڈ B-1 کو پُر کرنے کے لیے ٹیسٹ انٹرویو مورخہ 30-4-16 کو بمقام سٹی ہائی سکول محلہ سول ہسپتال بھمبر میں لیے جائیں گے جنہوں نے قبل ازیں درخواستیں نہیں دی تھی وہ موقع پر بھی دے سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) پیپلز پارٹی برنالہ کے راہنما سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری الطاف حسین دھینگاوالی ، چوہدری محمد اکرم ٹھیکیدار کڈہالہ، راجہ محمد افضل خان ملوٹ ، چوہدری محمد اسلم آہی، ملک رشید آمگاہ، راجہ رشید چنیاڑہ، عبدالرحمان پھانبڑا ، چوہدری منشا باڑہ، چوہدری عبدالرحمان کویت کڈہالہ، چوہدری قاسم علی کوٹھے جٹاں نے کہا کہ چوہدر ی پرویز اشرف خدمت رواداری تعمیر و ترقی کے ہیرو حق نمائندگی ادا کر دیا ہے انہوں نے سابق ایم ایل اے چوہدری محمد اشرف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے برنالہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کردیا ہے ن لیگ کے امیدوار کا کوئی ایجنڈ نہیں ہے صرف ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ان کا منشور ہے عوام مسترد کردیں گے خدمت شرافت اور ترقی کی سیاست چوہدری پرویز اشرف کو ورثے میں ملی ہے حلقہ برنالہ میں کسی کو عوام کے ساتھ غنڈہ گردی نہیں کرنے دیں گے عوام کے حقوق کا دفاع ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف تعمیر و ترقی کے ہیروہیں جسکا واضع ثبوت سڑکوں کے حال پختہ پلوں کی تعمیر ، میگا واٹر سپلائی پراجیکٹ نوجوانوں کو روزگا کے مواقع فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ خدمت شرافت اور ترقی کی سیاست چوہدری پرویز اشرف کو ورثے میں ملی یہی وجہ ہے حلقہ برنالہ کے عوام ملوٹ سے لے کر چھمب تک بھاری اکثریت سے ان کے ساتھ ہیں چوہدری پرویز اشرف پہلے سے بھی زیادہ بھاری لیڈ لے کر جیتیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) آزادکشمیر کے صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف، تحصیلدار (ر) محمد اقبال انقلابی کو شعبہ صحافت کے ساتھ منسلک ہونے کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے ان کے قریبی حلقوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ ان کا صحافت کے ساتھ منسلک ہونا باعث مسرت اور لائق تحسین ہے وہ صحافت میں مثبت اور بہتر تبدیلی لائیں گے عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ وہ بنیادی طورپر صحافی ہیں ملازمت میں آنے سے قبل بھی پیشہ صحافت سے وابستہ تھے دوران ملازمت بھی ان کا شعبہ صحافت سے قریبی تعلق رہا ہے آزادکشمیر کی تاریخ میں وہ واحد تحصیلدار ہیں جو کے پانچ کتابوں کے مصنف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ ہیں عوامی و صحافی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے صحافت کے ساتھ باقاعدہ منسلک ہونے سے غیر جانبدارانہ صحافت کو فروغ ملے گا اور زرد صحافت کا خاتمہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)پیپلز پارٹی کی سنیٹرل کمیٹی کے رکن ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف ، چوہدری آفتاب احمد کوہل، راجہ نثار احمد خان بھمبر کیبل، چوہدری کمال سبحانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سنیئر صحافی چوہدری جمیل شفیع ایک کہنہ مشق صحافی اور نڈر و بے باک صحافت کے لحاظ سے پورے آزادکشمیر میں ایک الگ شناخت رکھتے ہیں چوہدری جمیل شفیع صحافت سے درخشندہ ستارے کی ماند ہیں انہوں نے نامساعد حالات میں بھی آزادکشمیر کی صحافت میں مقام بنایا اور صحافیوں کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں انہیں پریس فاونڈیشن آزادکشمیر میں خصوصی ایوارڈ سے نواز ا جانا بلاشبہ انکی خداداد صلاحیتوں کا اعتراف اور ا ہلیان ضلع بھمبر کیلئے عزت و فخر کی بات ہے انہوں نے کہاکہ جہاں بھمبر کے سپوت نے صحافت کے میدا ن میں محنت کرکے اپنا نام روشن کیا وہا ں بھمبر کی عوام کیلئے بھی عزت کا باعث بنے انہوں نے کبھی شرفاء کی پگڑیاںنہیں اچھالی ہیں وہ صحافت کے میدا ن میں اپنی مزید صلاحتیں بھی بروئے کار لائیں گے اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا زمانہ معترف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر کے سپوت چوہدری موسیٰ جان کا تحصیلدار سے ترقیاب ہو کرافسر مال ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر بننا انتہائی خوش آئیند ہے انکی ترقیابی وسیع تر عوامی مفاد میں احسن اقدام ہے انکی ترقیابی سے میرٹ کا بول بالا ہوا ہے ان خیالات کااظہار سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محمد بشیر آف گڑھا رحمن اور چوہدری محمد اسلم آف تیال نے اپنے ا لگ الگ بیان میں کیا اور کہا کہ چوہدری موسیٰ جان ایک فرض شناس ایماندار آفیسر ہیں اور مظلوم کے ساتھی ہیں ان کا ترقیاب ہونا خوش آئیند اقدام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ممبر سی یو جے چوہدری عزرم اقبال نے کہا ہے کہ ڈھیر ی وٹاں ویلفیئرفائونڈیشن کا قیام خوش آئیند اقدام ہے اور عوام علاقہ کے لیے اعلی سہولیات کا محور ہے ڈھیری وٹاں ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر ٹھیکدار انعام الحق چوہدری ایک خدادادصلاحیتوں کے مالک ہیں وہ ایک ایماندار اور زمہ دار شخصیت ہیں ان نے ویلفیئر فائونڈیشن قائم کرکے اہلیان علاقہ کے لیے احسن اقدام کیا ہے جس عام آدمی کی خدمت خلق کرنے کا شرف حاصل کیا ہے اور غربا ء کے لیے خون کابندوبست اور ایمولینس کی سہولیات ایک عظیم کارنامہ ہے جسکی وجہ سے اہلیان علاقہ ان کے شکرگزار ہے اور دعا گو ہیں اﷲ تعالی ان کو ہمت اور حوصلہ دے تاکہ مزید ویلفیئر کے کاموں میں اضافہ کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری صابرحسین آف سوکاسن نے کہا ہے کہ صدر سی یو جے سنیئر صحافی چوہدری جمیل شفیع کو اعلی صحافتی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ ملنا قابل ستائش اقدام ہے بلاشبہ ان کی شاندار صحافتی خدمات کا زمانہ معترف ہے انہوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کی ان خیالات کا اظہار چوہدری صابر حسین آف سوکاسن نے اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ کہ سنیئر صحافی چوہدری جمیل شفیع کو پریس فائونڈیشن ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جانا احسن اقدام ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیںکہ انہوں نے خطہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جرنلسٹس ایوارڈ دینے کا اہتمام کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پا کستان تحریک انصاف کے رہنماء اور تحصیل کبل کے صدر عزیز الرحمان برخانخیل اف ڈھیرئی نے کہا ہے کہ پا کستان تحریک انصاف کے یوم تا سیس کو کامیاب بنانے کیلئے آج بمورخہ 24اپریل کو کثیر تعداد میں شرکت کیلئے کبل سوات سے روانہ ہونگے،اس حوالے سے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔پی کے 83سے MPAمحیب اللہ کے قیادت میں کبل سے ایک عظیم الشان ریلی روانہ ہونگے، پا کستان تحریک انصاف کے یوم تا سیس کو کامیاب بنانے کیلئے سینکڑوں جوانوں پر مشتمل قافلہ تیار کر لیاگیا ہے۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ کارکنوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ آج صبح کبل چوک میں جمع ہوجائیں ،تاکہ کبل سے ایک ریلی کی شکل میں اسلام اباد جلسہ میں بھر وقت شرکت کیلئے روانہ ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)تحصیل کبل کے مختلف علاقوں اور کانجو تھانہ کے حدود میں منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر،نوجوان نسل کا مستقبل تباہی کے طرف گامزن،پولیس نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔عوام کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کبل کے مختلف علاقوں اور خاص کر کانجو تھانہ کے حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔جبکہ پولیس نے چپ کا روزہ رکھ کر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔نشے کے اس لعنت میں نوجوان نسل مسلسل مبتلا ہورہے ہیں،اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں،اور منشیات کے اس ناسور سے علاقہ پاک کیا جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس کاہنگامی اجلاس ٩ اپریل کوبروزہفتہ دوبجے ہوٹل پامیر مینگورہ میں بلایاگیاہے جسمیں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن سوات ، ہوٹلز ایسوسی ایشن ، سوات بارایسوسی ایشن ، سوات چیمبر اورسوات ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندے شرکت کریں گے ، 12اپریل کے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)عوامی نیشنل پارٹی خان ازم نہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عمران خان کینسر ہسپتال کے سا تھ سا تھ دما غی ہسپتال بھی بنائے اور PK82کے مو جو دہ MPAکو اس میں دا خل کرائیں تاکہ دما غی توازن درست ہو سکے ہم نے اس ملک اور اس مٹی کے خا طر تاریخی قربانیاں دی ہے اورآئندہ بھی دریغ نہیں کرینگے MMAنے اسلام کے نا م پر ووٹ حا صل کر کے ملاکنڈ ڈویژن اور سوات کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر کے اسلام قائم کرنے کے بجائے اسلام آبا د حا صل کیا ہم نے امن کے خا طر ووٹ حا صل کر کے امن قائم کرنے کے سا تھ ساتھ تعلیمی میدان میں انقلاب بر پا کیا صوبے کا نام تبدیلی کے ساتھ صوبائی خودمختیاری سمیت اہم کا رنامے سر انجام دیں ڈا کٹر امجد کے طرف سے گزشتہ روز شائع شدہ خان ازم کے بارے میں بیان جھوٹ پر مبنی ہے ایک کھرب درخت لگانے اور 350ڈیم تعمیر کرنے والوں نے پختون قوم کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے ان خیا لا ت کا اظہار سا بقہ MPAوقار احمد خان ، ابراہیم دیولئی ، محمو د خان ، رحیم شاہ، شاہ سید، ریاض خان ، حیدر علی شاہ ، سید ثنا ء اللہ شاہ ، ملک احمد خان ، فضل اکبر بریکوٹ ، محمود خان بریکوٹ اور دیگر نے گزشتہ روز UCدیولئی میں یونین کونسل کے سطح پر ورکرز کنونش سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تین مہینوں میں تبدیلی اور تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کرنے اور صحت انقلاب کے باتیں کرنے والوں نے تین سال گزرنے کے باوجود آب تک قوم کے لئے کچھ نہیں کر سکا البتہ تعلیم کے میدان میں بندوق کلچر متعارف کرائیں پختون قوم کے بچوں کو بندوق نہیں بلکہ قلم کے ضرورت ہے عوامی نیشنل پارٹی ہر غریب شخص کے آواز ہے کسٹم ایکٹ کے خلاف سب سے پہلے ANPنے آواز اُٹھایا ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ صورت قابل قبول نہیں کنونشن میں قرار داد پاس کیا انہوں نے کہا کہ پختون قوم اور اس مٹی پر جب بھی مشکل وقت آیا تو عوامی نیشنل پارٹی نے ہی اس کا مقابلہ کیا ہے انہوں نے واضع کیا کہ2012میں شاہ ڈھیرئی سڑک کے لئے 27کروڑ روپے منظور کیا تھا جو موجودہ حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں فوری تعمیر کیا جائے 2013کے الیکشن میں کسی اور کے کہنے پر کسی اور نے حکومت کسی اور کو حوالے کر کے پختون قوم کو مسائل ومشکلات سے دوچار کیا چھتری کے ذریعے آئے ہوئے لوگ آج ANPپر الزامات لگا رہے ہیں PK82میں اے این پی نے جو ترقیا تی کام کی ہے کوئی مائیکل لال نہیں کر سکتے آئندہ الیکشن میں ANPپی کے 82میں PTIکو عبر ت ناک شکست دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) جنرل راحیل شریف نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ پاک فوج سمیت اس ملک کا کوئی ادارہ آئین سے بالا تر اور مقدس گائے نہیں کرپشن کے خلاف چیف آف آرمی سٹاف کے عملی اقدام کو پوری قوم کی نگاہ سے دیکھتی ہے بیرونی ملک سرمایہ منتقل کرنے والوں پر پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگا یا جائے کوپشن کا نا سور ملک کے لئے دہشت گردی سے کہیں زیادہ خطر ناک ہے ان خیا لات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور کرنٹ افیئر ز کے معروف کالم نگار ابراہیم دیولئی نے پاک فوج کے کرپٹ افسرز کے خلاف اقدام کا خیر مقدم کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا یہ اقدام نہ صرف سیاستدانوں سمیت تمام اداروں کے لئے در س عبر ت اور وارننگ ہے بلکہ ثا بت کر دیا کہ ملک قوم کے لئے خون دینے والوں کا احتساب ہو سکتا ہے تو کوئی بھی ادارہ آئین، قانون سے با لا تر اور مقدس گائے نہیں ابراہیم نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل بہترین مو سموں اور افرادی قوت کے لحاظ سے نعمت خداوندی ہے لیکن دہشت گردی اور کرپشن کے نا سور نے مملکت خدا پاکستان کو رسوائی اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جنرل راحیل شریف کے اقدام کو ملک کے کروڑوں عوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اب ضرورت اس با ت کی ہے کہ سپریم کورٹ ہنگامی بنیادوں پر کرپٹ سیاستدانوں اور اداروں پر قانون کا ہاتھ ڈر کر جنرل راحیل شریف کے اقدام کو تقویت بخشے بیرونی ملک منتقل کرنے والے سیاستدانوں کے انتخاب کو کالعدم قرار دیکر سرمایہ واپس لانے کے لئے ڈیڈ لائن دیں اور کسی قسم کے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کو تا حیات سیاست کیلئے نا اہل قرار دیا جائے فوج کے طرح دیگر اداروں میں بھی ہنگامی بنیاد پر بے رحمانہ احتساب کا عمل شروع کیا جائے تو پاکستان پوری دنیا میں ایک بار پھر 1965کے دہائی کا با وقار مقام حا صل کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)جماعت اسلامی منافقین پر مشتمل ٹولہ ہے جو اسلام کا نام لے کر سیاست کو بدنام کررہے ہیں جبکہ اے این پی پختون دشمن ا ور مسلم لیگ ملک دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہیںجس کے قائدین پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے غریبوں کا خون چوس رہے ہیں،تحصیل ناظم کبل پی ٹی آئی کے ترقیاتی کاموں پر سیاسی دکان چمکانے سے گریز کریں بصورت دیگر سختی سے پیش آئینگے،67سالہ عوامی محرومیوں کے ازالہ کا تہییہ کررکھا ہے حلقہ پی کے 82کو ماڈل بنا کردم لینگے بہترین پالیسیوں اور اعلی کارکردگی کے بدولت آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی،مفاد پرست خان خوانین کے جھانسے میں آئے بغیر پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد رہ کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار منسٹر فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی ،ضلعی کونسلرحمید خان،نواب خان ،اقبال بلند ،انور زیب،محمد ذادہ،شاہ زیب،بخت زمان ،فضل ہادی،سلیمان،اور دیگر نے یوسی توتانوبانڈئی کے علاقہ شریفے میں ایچ ٹی لائن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے جماعت اسلامی کے ارکان ذاتی فوائد کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں خصوصا تحصیل ناظم کبل پی ٹی آئی کے ترقیاتی کاموں پر جماعت اسلامی کی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں کیونکہ ضلعی حکومتوں کے جانب سے تاحال منصوبوں کے ٹینڈر بھی نہیں ہوئے ہیں لہذا مذکورہ شخص عوام کو بے وقوف بنانے سے گریز کریں بصورت دیگر سختی سے پیش آئینگے انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کی پانچ سالہ دور اقتدار پختون قوم خصوصا سوات کے عوام کے لئے کسی بڑے عذاب سے کم نہیں تھا جہاں پر اسفندیار نے 38ارب ڈالر کے عوض پختونوں کا سودا کرکے بیرونی ممالک میں اثاثے بنائے جبکہ لاکھوں لوگوں کو سوات سے بے دخل کرنے والے اس وقت کے ممبران اسمبلی استعفوں کے بجائے بیرونی امداد ہڑپنے اور اسلام آباد میں عیش و عشرت میں مصروف تھے اور غریب عوام دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے انہوں نے کہا کہ امیر مقام بے مقام سیاسی مداری ہے جو ذاتی فوائد کے لئے بھائی کو بھی دھوکہ دیتا ہے کسٹم ایکٹ کے نفاذ پر امیر مقام کی خاموشی ملاکنڈ ڈویژن کے عوام سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ ہم نے کسٹم ایکٹ کے خلاف سب سے پہلے استعفی پیش کردیا تھا انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی خان ازم کے خلاف غریب عوام کی ترجمان پارٹی ہے جس میں ورکر کو غلام نہیں بلکہ عزت و احترام دیا جاتا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ گائوں شریفے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے پرائمری کو مڈل،گرلز سکول کا قیام،سڑک کی پختگی ،گھر گھر بجلی پہنچانے سمیت ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی کے جھانسے میں آئے بغیر پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد رہ کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ شروع کردہ ترقی کے سفر کو جاری رکھا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)اصلاحی کمیٹی امن تنظیم ملاکنڈ ڈویژن کے چئیرمین حاجی محمد زبیر خان نے کہاہے کہ چیف اف ارمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں جنرل صاحب نے کہاہے کہ ملک میں احتساب سب کا ہونا چاہیئے ،پوری قوم جنرل راحیل شریف اور پاک فوج پر فخر کرتی ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جنرل راحیل شریف نے بروقت بیان دیکر پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں انہوںنے کہاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے کرپشن کو جڑ سے ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کرپشن ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو بھی کرپشن میں ملوث ہو ان کو قانون کے مطابق سزادی جائے تاکہ کوئی بھی فرد ائندہ کیلئے کرپشن نہ کریں انہوںنے کہاکہ کرپشن ملک کیلئے ایک ناسور ہے اس سے ملک کی بنیادیں کمزور ہوتی ہے اسکے ساتھ ساتھ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور محکمہ پولیس کو چاہیئے کہ وہ تھانوں کی سطح پر عوام کو انصاف مہیا کریں اور پولیس تھانوں میں شریف اور سماجی لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں تاکہ لوگوں کا محکمہ پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہو۔