لیہ (نامہ نگار) ادبی و سماجی حلقوں کی طرف سے پاکستان کے نامور گیت نگار اور شاعر منشی منظور کو ان کے شعری مجموعہ کی اشاعت پر مبارکباد، تفصیل کے مطابق لیہ کے ادبی اور سماجی حلقوں کی طرف سے پاکستان کے نامور گیت نگار اور شاعر منشی منظور کو ان کے سرائیکی شعری مجموعہ ”اکھیں بھالی رکھو” کی اشاعت پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور مجموعہ کلام میں شامل خوبصورت کلام کی بے حد تعریف کی ہے ،سماجی حلقوں پروفیسر ریاض راہی ، طارق پہاڑ ، پروفیسر خالد بلال میتلا، یاسر خالد رانجھا ایڈووکیٹ، رانا عبدالرب ، مہر کاشف حسین کاشی ، ڈاکٹر غلام ہاشم ، عارش گیلانی ، ملک شوکت حسین کھوکھر، نذیر احمد سندھڑ ، مشتاق ملانہ ، حاجی محمداقبال کھوکھراور شیخ نذرحسین ملنگ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ منشی منظور لیہ کا فخر اورمان ہیں۔
جن کے کلام کو عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی سمیت حمیراچنا، نصیبو لال ، مراتب علی ، احمدنوازچھینہ ، عطامحمد نیاز ی ، اعجازراہی کے علاوہ انڈیا کی معروف زمانہ سنگر ہیم لتا ودیگر گا چکے ہیں ، حال ہی میں ان کا لکھاہوا ملی نغمہ ISPRاورپاکستان آرمی نے جنگی آپریشن ضرب عضب کے سولو نغمہ کے طور پر منتخب کرکے منشی منظور کو قومی شاعر کااعزاز بخشا ہے، انہوں نے کہاکہ ان کامجموعہ کلام انتہائی خوبصورت اورپڑھنے کے لائق ہے اورپڑھنے والے اسے بہت پذیرائی دے رہے ہیں۔