نعت گو شاعر پیرطریقت، بادشاہ گولڑہ شریف حضرت شاہ نصیرالدین نصیر کا عرس مبارک

Pir Nasirudin Nasir

Pir Nasirudin Nasir

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) نعت گو شاعر پیرطریقت، بادشاہ گولڑہ شریف حضرت شاہ نصیرالدین نصیر کا عرس مبارک عید گاہ جامعہ سعیدیہ کروڑ لعل عیسن میں مورخہ 12 دسمبر بروز جمعة المبارک نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

جس سے جماعت اہل سنت کے ڈویژنل کنوینئر علامہ مولٰنا قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ عرس میں ہزاروں مریدین اور عقیدت مند شرکت کریں گے۔ آخر میں لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔