شعر اقبال کی جمالیاتی ساخت اور فکری نظام کے موضوع پر غزالی فورم آج ہو گا

Lahore

Lahore

لاہور : غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام معروف لکھاری علی اکبر ناطق کی نئی تصنیف ”ھئیت شعر اور شعرِ اقبال کی جمالیاتی ساخت و فکری نظام” کی تعارفی نشست آج بروز جمعرات 26 جنوری کو ٹرسٹ کے ہیڈ آفس واقع جوہر ٹائون میں شام 5 بجے ہوگی۔

تقریب کی صدارت معروف سکالر اور اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر احمد جاوید کریں گے جبکہ خورشید رضوی ، عباس تابش ، ناصر عباس نیئر ، فرنود عالم ، آمنہ مفتی اور بھارتی رائٹر بینا گوئندی مہمانان خصوصی ہوں گے۔

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایگزیکٹو دائریکٹر سید عامر جعفری کا کہنا ہے کہ غزالی ٹرسٹ کا ایسی نشستوں کے انعقاد کا مقصد علم و ادب کے فروغ کی کاوشیں کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔