تلہار (امتیاز جونیجو) شاہ عبداللطیف بھٹائی سندھ کا عظیم شاعر ہے جس کے بغیر سندھ ادھوری ہے شاھ لطیف کی شاعری نے ہمیں امن پیار اور اخوت کا پیغام دیا ہے ان خیالات کا اظہار تعلقہ ایجوکیشن آفیسر تلہار سموں ملاح نے گورنمینٹ پرائمری اسکول کرم خان دلوانی میں لطیف ڈے منانے کی ایک شاندار تقریب سے خطاب کرتے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہر روزاسیمبلی میں قومی ترانے کے بعد بچوں کو شاھ کی شاعری سنائیں اور اسکولوں میں شاہ لطیف کا رسالہ رکھیں کیونکہ شاہ کی شاعری سندھی ادب کا سرچشمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک دن نہیں بلکہ پورا ہفتہ لطیف کا دن منا رہے ہیں تاکہ ہماری قوم کے مستقبل کے معمار اس عظیم شاعر کی عظمت سے آشنہ ہو سکیں اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر عطاء اللہ شاھ ، سینئر سپروائزر محمد عالم لغاری نے بھی خطاب کیا۔
جبکہ تقریب میں تعلقے کے دیگر تعلیمی سپروائزر سلیمان خاصخیلی ،محمد عثمان تھیبو، سابقہ کونسلر محمد عثمان دلوانی، محمد الیاس کھٹی ،شبیر نوتکانی سمیت دیگر اساتذہ اور اسکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی اس موقع پر آپا آرزو فاطمہ اور اسکول کے بچوں نے خوبصورت آواز میں نعت شریف اور گیت پیش کئے۔