میری ہر خوشی میرا ہر غم صرف تم سے ہی ہے

میری ہر خوشی میرا ہر غم صرف تم سے ہی ہے
زندگی میں آج یہ جشن صرف تم سے ہی ہے
ہر بات مت پوچھو اک بار ہی کہہ دیتا ہوں
میری سانسوں کی رم جم صرف تم سے ہی ہے
تیرے حسن و سیرت ی کیا مجال جو تعریف کروں
میرے کچے مکاں میں روشنی صرف تم سے ہی ہے
تیری چاہت نے اس زرے کو بہت خاص بنا دیا
خود پر ہے جو اتنا غرور وہ صرف تم سے ہی ہے
تیری مسکراہٹ نے مصیبتوں سے الجھناسیکھا دیا
میری زندگی میں یہ رنگ صرف تم سے ہی ہے
تئرے رخسار پر نہ گرے کبھی آنکھ کا پانی
صحرا میں بارش کی امید صرف تم سے ہی ہے
اور کیا بیاں کروں اپنی محبت کو ساجد
میری شاعری کایہ سحر صرف تم سے ہی ہے

Sajid Hussain Poetry

Sajid Hussain Poetry

تحریر: ساجد حسین