کرامت حسین نیازی سیکٹری نیشنل اسمبلی کی طرف سے محفل ادب کااہتمام

Ceremony

Ceremony

اسلام آباد (نامہ نگار) کرامت حسین نیازی سیکٹری نیشنل اسمبلی نے اپنے گھر میں شعر و سخن کی ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں مہمان شاعروں ملک جمشید اعظم، انور مسعود اور فرحت عباس شاہ کی طرف سے اپنا اپنا کلام پیش کیا گیا۔

حاضرین میں سیاسی، سماجی اور ادبی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرسیکٹری نیشنل اسمبلی کرامت حسین نیازی کا کہنا تھا کہ انور مسعود اور فرحت عباس شاہ کافی عرصے سے ادبی محفلوں کو چار چاند لگا رہے ہیں جبکہ اُبھرتے ہوئے نوجوان شاعر ملک جمشید کا شاعری کلام سن کردل خوش ہوگیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک جمشیداعظم جلد از جلد اپنے شاعری کلام کی ایک کتاب مرتب کریں گے اور مستقبل میں بھی اُردو ادب کی محفلوں کو چار چاند لگاتے رہیں گے۔