زہریلی شراب کیلئے کیمیکل فراہم کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

Poisonous liquor

Poisonous liquor

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں زہریلی شراب کی تیاری کے لئے زائد المیعاد کیمیکل فراہم کرنے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم بابر لنگڑا کی نشاندہی پر 20 سے زائد شراب فروش بھی دھر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق سمن آباد کے رہائشی ہومیو پیتھک ڈاکٹر حبیب اللہ نے کیمیکل ٹی ٹوینٹی جی شراب فروش بابر لنگڑا اور اس کے ساتھیوں کو فراہم کیا۔ کیمیکل سے زہریلی شراب تیار ہوئی جس کے استعمال سے اب تک پچیس افراد دم توڑ چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے کئی علاقوں میں کریک ڈائون کیا ہے اور بیس سے زائد شراب فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔