شام (جیوڈیسک) یورپی یونین میں خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے شام میں زہریلی گیس کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ موگیرینی کے بقول اس حملے کی بنیادی ذمہ داری دمشق حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
اسد انتظامیہ اور ماسکو حکومت ان الزامات کو مسترد کر رہی ہیں۔ شامی صوبے ادلب میں زہریلی گیس کے ایک مبینہ حملے میں گیارہ بچوں سمیت اٹھاون افراد ہلاک جبکہ ایک سو ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفان ڈے مستوار نے کہا ہے کہ ادلب پر زہریلی گیس کا حملہ فضا سے کیا گیا تھا۔