زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

layyah

layyah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اُس سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار کریسنٹ ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر ملک روشن ضمیر اتلیرہ ،چوہدری بشیر احمد،چوہدری وقاص احمد،چوہدری عبدالغفور نمبر دار،محمد حفیظ نے چک نمبر 105کے ایک ہی خاندان کے جاںبحق ہونے والے 11افراد کے ورثاء کو 63ہزار 7سو 82روپے کی امدادی رقم دینے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کریسنٹ ہیومن رائٹس مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔