لیہ (نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق 25 افراد کی حالت غیر ،زیر علاج افراد میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ہسپتال انتظامیہ ،کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 25 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق لیہ کے نواحی علاقے کروڑ لعل عیسن میں شاہد نامی شخص نے بچے کی پیدائش پر خوشی میں اپنے قریبی رشتے داروں کو گھر پر دعوت دی اور مٹھائی کھلائی، مٹھائی کھاتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 سالہ بچہ اور 3 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق 25 کی حالت خراب ہو گئی جنھیں نشتر ہسپتال ملتان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زیر علاج افراد میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں عبد الغفور، امیر محمد، شہباز، رمضان اور عرفان شامل ہیں۔ دوسری جانب مٹھائی کی دکان سیل کر کے مالک کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔