پولینڈ کی طرف سے افغانستان سے فوجی انخلا کا عمل تیز

Troops

Troops

وارسا (جیوڈیسک) پولش وزیر دفاع تھوماش شیمونیاک کے مطابق رواں برس مئی تک افغانستان میں تعنیات پولینڈ کے فوجیوں کی تعداد محدود کر کے 500 تک کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پولینڈ کے اتحادیوں کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبل ازیں رواں برس کے اختتام تک افغانستان میں تعینات پولش فوجیوں کی تعداد 1000 تک لانے کا منصوبہ تھا۔

تاہم اندازوں کے مطابق اس وقت افغانستان میں پولینڈ کے فوجیوں کی تعداد 1700 کے قریب ہے۔