پولینڈ کے ماہرین نے پانی کی دو سو سال پرانی بوتل تلاش کرلی

Poland

Poland

وارسا(جیوڈیسک) پولینڈ کے ماہرین نے دنیا کی 200 سال پرانی ’منرل واٹر کی بوتل‘ 40 فٹ گہرے خلیج سے تلاش کرلی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بوتل 12 انچ لمبی اور سیلٹر سے بنی ہوئی ہے۔

اوردلچسپ بات یہ کہ سیلٹر جرمن برانڈ ہے جو آج بھی استعمال کیا جا تا ہے۔ یہ برانڈ انیسویں صدی میں کافی مقبول تھا اور تب سے ہی اسکی خرید و فروخت ہوتی ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ بوتل اپنی بہترین حالت میں اب بھی موجود ہے اور کورک سے بندی ہوئی ہے۔