پولینڈ میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 11 افراد ہلاک، ایک شخص بچ گیا

Poland

Poland

وارسا (جیوڈیسک) پولینڈ میں چھوٹا طیارہ کر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بچ جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

پولینڈ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق طیارے میں 12 افراد سوار تھے جب طیارہ وارسا کے جنوبی علاقہ چیک توچواہ کے پیراشوٹ کلب کے قریب پہنچا تو حادثے کا شکار ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق طیارے میں پائلٹ سمیت 11 پیراشوٹرز شامل تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ طیارے کے حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں گنجائش سے زائد مسافر سوار تھے۔

ٹوپولو کی رہائشی ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جہاز کے گرنے سے کچھ لمحے قبل اس میں سے عجیب وغریب آوازیں آرہی تھیں۔ اس نے تایا کہ طیارہ انتہائی نیچی پرواز کر رہا تھا پھر اچانک اس کے ایک پر میں آگ لگ گئی اور طیارہ تیزی سے نیچے گر کر تباہ ہو گیا۔