ایران (جیوڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جان کیری کے متضاد بیانات سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا ہے۔
تہران میں ٹی وی چینل کو انٹر ویو میں ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف کا کہنا تھا کہ، وہ ابھی بھی پر امید ہیں کہ معاہدہ ضرور ہو گا۔ معاہدے کے صورت میں مغربی دنیا کو تمام پانبدیاں ختم کر دینی چاہئیں۔
انھوں نے جان کیری کے اس بیان کی تردید کی کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری تنازعے پر معاہدہ نہیں چاہتا۔ جاوید ظریف نے مزید کہا کہ جینوا مذاکرات میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی تھی۔