کراچی (جیوڈیسک) کراچی کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے ادارے واٹر بورڈ کے ایم ڈی مصباح الدین فرید کو ہٹا کر قطب الدین شیخ کو نیا ایم ڈی واٹر بورڈ مقرر کردیا گیا۔چیف سیکریٹری سندھ آفس جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نجم عالم صدیقی ادارے کے نئے ڈپٹی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز ہونگے۔
جبکہ عدالتی حکم پر ہٹائے گئے گریڈ 19 کے افسر مصباح الدین فرید کو نئے ایم ڈی قطب شیخ کے پاس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مصباح الدین فرید پر خود کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کا الزام تھا، اس متنازع ترقی کی وزیر اعلی سندھ نے منظوری نہیں دی تھی۔ عدالتی چارہ جوئی پر سندھ ہائی کورٹ نے 22 اگست کو احکامات جاری کئے تھے جس پر آج عملدرآمد کیا گیا ہے۔