لاہور (جیوڈیسک) مریدکے نارووال روڈ پر پٹرولنگ پولیس بھاگوڈیال نے 2 کار سوار ملزموں کو گرفتار کرکے 40 لٹر شراب برآمد کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ کار سوار ملزم لیاقت اور آصف پولیس کا ناکہ توڑ کر بھاگ گئے۔
تاہم سب انسپکٹر محمد حسین ،شاہد علی اور افتخار علی نے کئی کلو میٹر تک تعاقب کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔ ملزم یوم آزادی کے موقع پر مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کررہے تھے۔