پولیس نے 5 قانون شکن گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد

Arrested

Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی پولیس کا سما ج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 48بوتلیں شراب، 1 کلو 200 گرام چرس وارداتوں میں استعمال ہونے والے 3 پسٹل 30 بور اور مال مسروقہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے۔ تھا نہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے اطلاع پر لہتراڑ پر ناکہ بندی کی اس دوران گاڑی جس کو، ایک نوجوان چلا رہا تھا، مناسب حکمت عملی سے روکا گیا۔

جس کا نام بعد میں شعور رحمت معلوم ہوا، گاڑی کی تلاشی لینے پر 48 بوتلیں شراب برآمد کرلیں۔ تھا نہ کورال پولیس نے گرفتار ملزم حبیب الرحمن کی نشاندہی پر پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔ تھانہ سہالہ پولیس نے گرفتار ملزم محسن علی کی نشاندہی پر پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔

تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار ملزم ثاقب کی نشاندہی پر پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔ تھانہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم ظفراقبال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی۔