تھانہ واہ کینٹ صدر پولیس کی کاروائی بدنام

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ واہ کینٹ صدر پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش کے اڈے سے ہزاروں روپے نقدی اور دو کلو چرس برآمد، ملزم موقع سے فرار، زیشان عرف شانی عرصہ دراز سے منشیات کا کاروبار کر رہا تھا جبکہ سابقہ ادوار میں واہ کینٹ ٹیکسلا تھانوں میں تعینات متعدد ا پولیس اہلکار اسکی پشت پناہی کرتے تھے، موقع سے چرس برآمدگی پر ملزم کی جان خلاصی کے لئے سفارشوں کا تانتا بندھ گیا۔

پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا آغاز کردیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ یاسر مطلوب کیانی کی سربراہی میں پولیس ٹیم ہمراہ اے ایس آئی ارشد محمودو دیگر اہلکاروں کے چھاپہ مارا ، ملزم زیشان بیرئیر نمبر تین کے قریب اپنے زیر تعمیر مکان کے نذدیک جھولی میں شاپر رکھے چرس فروخت کر رہا تھا جبکہ اس مقصد کے لئے ایلکٹرکی تراوز بھی ساتھ رکھا ہوا تاھ ، پولسی پارٹی کو دیکھ کر ملزم شاپر چوھڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ، پڑتال کرنے پر شاپر میں سے 2160 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ آٹھ ہزار نقدی برآمد ہوئی ، پولیس نے منشیات ایکٹ 9-C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ملزم زیشان جو کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ہے کی پشت پناہی واہ کینٹ تھانہ سے پوسٹ ہونے والے پولیس ملازمین کرتے تھے۔

ایس ایچ او یاسر کیانی کے مطابق پولیس ریڈ کے بعد مذکورہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج سے روکنے کے لئے کئی اہم شخصیات کے ٹیلی فونز کے تانتے بندھے رہے تاہم پولیس نے کسی کو بھی خاطر میں نہ لایا اور قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا، ادہر پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،جلد ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038