پولیس کارروائی، 8 اشتہاری گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

Drugs

Drugs

قلعہ کالروالہ (جیوڈیسک) پولیس نے 8 اشتہاریوں کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکل پسرور کے تھانہ قلعہ کالروالہ نے اشتہاری مجرم محمد اشرف، لقمان عرف لکی شاہ، خاور شاہ تھانہ سبزپیر نے مطلوب حسین، محمد سلیم ،تھانہ سٹی پسرور نے عرفان ظفر ،تھانہ پھلورہ نے رفاقت علی اور شوکت علی کو گرفتار کر لیا ہے۔

جبکہ ایس ایچ او تھانہ پھلورہ اطہر غفور نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران چھاپہ مار کر کوٹلی خادم شاہ سے منشیات فروش لیاقت علی کے قبضہ سے ایک کلو 360 گرام چرس اور لپے والی سے ملزم شاہد علی سے 190 گرام چرس اور ملزم قصیر سے 510 گرام پوست ( پھُکی ) برآمد کر لی۔ جبکہ تھانہ بڈیانہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزموں محمد ارشد اور شکیل خاں سے دوران تفتیش اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔