جعلی پیروں کے خلاف پولیس ایکشن۔ 6 جعلی پیر گرفتار

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

گلیانہ ملکہ (عمر فاروق اعوان) جعلی پیروں کے خلاف پولیس ایکشن۔ 6 جعلی پیر گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے نئے ایس ایچ او چوہدری محمد امجد نے تھانہ گلیانہ میں تعیناتی کے ساتھ ہی جعلی پیروں کے خلاف اور ان کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ جعلی پیروں سے تنگ عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

غریب اور بے بس افراد کو لوٹنے والے جعلی عامل اور پیر دونوں ہاتھوں سے عوام لوٹنے میں مصروف ہیں۔جب کہ ایس ایچ او گلیانہ چوہدری محمد امجد نے جعلی پیروں کا گھیر ا تنگ کر کے عوام الناس پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔جعلی پیر اور عطائی ڈاکٹروں کی ستائی عوام کسی کے پاس اپنی فریاد بھی نہیں لے جا سکتے تھے۔

تھانہ گلیانہ کے عوام نے جعلی پیروں اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایس ایچ او گلیانہ چوہدری محمد امجدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ بھر جعلی پیروں کا خاتمہ کیا جائے گا۔اور انہیں غریب عوام سے کی جانے والی لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ تھانہ گلیانہ کے ملحقہ دیہاتیوں کا تحفظ پولیس کی ڈیوٹی میں شامل ہے۔ہم عوام کو ان کا حق ان کی دیلیز پر پہنچانے کے تمام تر انتظامات کریں گے۔واضع رہے کہ آخری اطلاعات آنے تک پولیس جعلی پیروں کے خلاف اور ان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔نواحی موضع ملکہ سے بھی پرویز اختر کو گرفتا ر کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔