ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ صدر واہ کی کاروائی بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ ملزمان گرفتار قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی گیارہ گاڑیاں برآمد، گینگ کے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی، ایس ایچ او تھانہ صدر یاسر کیانی کا جرائم کی بیخ کنی کے لئے کردار قابل ستائش ہے۔
پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد محمود گوندل کی ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی ایسایچ او تھانہ ٹیکسلا راجہ اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ،ڈی ایس پی ساجد گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او یاسر کیانی نے دن رات محنت کی اور دوسرے صوبوں سے ملزمان کو ٹریس کیا۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان پنجاب سے گاڑیاں چوری کر کے خیبر پختون خوا لیکر جاتے جاتے ان گاڑیوں کو ٹمپرڈ کیا جاتا اور جعلی کاغزات بنا کر فروخت کیا جاتا تھا، مذکورہ کار لفٹر گینگ بابا گینگ سے مشہور ہے،گینگ کے چند کارندے چوری شدہ گاڑیاں وصول کرتے جنہیں کے پی کے اپنے کارندوں کودیا جاتا جو انھیں ان لوگوں کے حوالے کرتے جو ان گاڑیوں کا ٹپمرڈ کرتے اور جعلی کاغزات تیار کرتے۔
پولیس نے کار لفٹر گینگ کے پانچ ملزمان لعل زمان ساکن مردان، مسکین خان ساکن پشاور، یعقوب خان سا کن کلیام اعوان راولپنڈی، اعجاز احمد ساکن محلہ بنگش کالونی واہ کینٹ، تازہ گل ساکن مردان کو گرفتار کیا جبکہ گینگ کے باقی ملزمان جن میں اختر منیر، نور محمد، اکبر، میاں گل، معاز اللہ، شاہ حسین اور فرمان شامل ہیں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد شدہ گاڑیوں کی لیبارٹری کروانے پر سات گاڑیاں اسی نکلی جو مختلف جگہوں سے چوری کی گئیں،جن کے چوری کے مقدمات درج ہیں،ملزمان سے برآمد ہونے والی گاڑیوں میں قیمتی گاڑیاں جن میں ایکسی کار، ٹیوٹا کرولا،مہران و دیگر شامل ہیں۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038