پولیس کارروائی، پتنگ ساز اور منشیات فروش گرفتار

Arrested

Arrested

مصطفی آباد (جیوڈیسک) 450 پتنگیں 15 لٹر شراب بر آمدکر لی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نواحی گاؤں وہیگل میں چھاپہ مار کر پتنگ ساز منیر کو گرفتار کرکے 400 پتنگیں اور پتنگ سازی کا سامان بر آمد کر لیا

مصطفی آباد میں پتنگیں فروخت کرنے والے عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پتنگیں بر آمد کر لیں، جبکہ پتنگیں اڑا تے ہوئے بوٹا، غفور اور اصغر کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے جبکہ منشیات فروش عرفان کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 15 لٹرشراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔