پولیس کارروائی کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں: شاہد حیات

Shahid Hayat

Shahid Hayat

کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا ہے کہ پولیس کی کارروائی کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس ہر کام قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ماورائے عدالت قتل میں ملوث نہیں ہے۔

شہر میں کارروائیاں کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو افسر قانون کے دائرے میں رہ کام نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔