فیصل آباد (جیوڈیسک) ضلعی پولیس کی طرف سے اہلکاروں کے خلاف اخراج مقدمہ کی رپورٹس عدالتوں میں جمع کروا نے کے بجائے دبا نے کا انکشاف ہوا ہے۔ اخراج مقدمہ کی رپورٹس دبا نے کا مقصد پیٹی بھائیوں کو بچا نا ہے۔ ضلعی پولیس کے تفتیشی افسران اس وقت اخراج مقدمہ کی درجنوں رپورٹس دبائے بیٹھے ہیں ۔عدالتی ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں تعینات پولیس ملازمین کے خلاف شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے ،تشدد کا نشا نہ بنانے اورچوری کر نے سمیت دیگر دفعات کے تحت درجنوں مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔
تفتیشی افسران پیٹی بھائیوں کے خلاف درج ہو نے والے مقدمات میں ان کو بچا نے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور مدعی مقدمہ کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جا تا ہے کہ وہ مقدمہ کی پیروی چھوڑ دیں ،جن مقدمات میں مدعی پیروی کر نا نہیں چھوڑتے ،تفتیشی ان کے متعلق اخراج مقدمہ کی رپورٹ تیار کر کے اپنے ہی پاس رکھ لیتے ہیں اور مدعی مقدمہ کو تفتیش کے نام پر طویل عرصہ تک ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ۔حالانکہ اخراج مقدمہ کی رپورٹ مرتب ہو نے کے فوری بعدقانون کے مطابق عدالت میں جمع کروائی جانا لازمی ہے ،لیکن پولیس کے تفتیشی افسر ان رپورٹس کو عدالتوں میں جمع کروا نے کے بجائے دبائے ہو ئے ہیں۔