کراچی (جیوڈیسک) سندھ پولیس نے بھرتی کے عمل کو شفاف اور اہلیت پر رکھنے کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھی این ٹی ایس کے تحت بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔
یہ بات آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے مرکزی پولیس دفتر کے دورے پر آئے ہوئے نیشنل منیجمنٹ کالج کے وفد سے کہی،آئی جی نے کہا کہ خواتین کی محکمہ پولیس میں بھرتی کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
نئی بھرتیوں میں 2 ہزار خواتین کو پولیس میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جولائی ، اگست اور ستمبر کے 3 ماہ میں جرائم کے واقعات میں کمی آئی ہے، دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کیخلاف اقدامات پر خصوصی توجہ دی ہے۔