پولیس کی مبینہ جعسازی صحافی کی طرف سے دی گئی ڈکیتی کی درخواست تبدیلی

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس کی مبینہ جعسازی صحافی کی طرف سے دی گئی ڈکیتی کی درخواست تبدیلی، یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس، اعلی حکام سے پولیس تھانہ چونیاں کے ملوث ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین آف جرنلسٹ مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چونیاں کے صحافی محمد قذافی کو نا معلوم نقاب پوش ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے اور پولیس تھانہ چونیاں کے ایس ایچ او ،تفتیشی اور محرر کی طرف سے درخواست تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میںشاہد عمر، اصغر علی شہزاد، میاں شفیق احمد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو، ارشد علی شامی، زبیر بھٹی،احسان اللہ خان، القادر، حافظ طاہر اقبال و دیگر صحافیوں کی بڑی تعدادڈی پی او قصور محمد سلیم سے مطالبہ کیا کہ صحافی محمد قذافی کے ساتھ ڈاکیتی کی وادرات کرنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔ اور جعلسازی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔